سفر پنجاب بیان عصر     ۲۹  / اکتوبر     ۲۵ء: کون سا مال کام نہ آئے گا     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔مسجدِاخت میاں چنوں*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد عصر* *نمبر(17):بیان* صبح گیارہ سے بارہ بیان کے بعد فورا قافلے کو روانہ کردیا گیا بیان چالیس منٹ کا ہوا کیونکہ آگے میاں چنوں کی ترتیب تھی جو تقریبا فیصل آباد سے تین گھنٹے کا راستہ ہے۔۔

الحمد للہ تین بجے تک پہلے حضرت مفتی نعیم صاحب کے گھر حضرت والا تشریف لے گئے مفتی صاحب نے فورا ہی اکرام کا معاملہ کیا کیونکہ وقت بہت کم تھا عصر بعد بیان تھا اور بیان بھی شہر کی مسجد میں تھا اور مفتی صاحب کا گھر اند گاوں میں تھا حضرت والا نے پندرہ منٹ قیلولہ فرمایا اور سب احباب کو بتادیا گیا کہ تیار رہیں پونے چار بجے روانہ ہونا ہے جہاں بیان تھا مسجدِ اختر یہ مسجد والدہ منظور نے اپنے شوہر کے صدقہ جاریہ کے لیے بنوائی اور اولاد کے لیے بھی صدقہ جاریہ کی نیت نے بنوائی۔

حضرت نے فرمایا کہ اس کا کتنا ثواب ملے گا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ کھانے کا سب نظم حضرت مفتی نعیم صاحب اور مفتی صاحب کے بھائی مولانا عبدالستار صاحب نے دیکھا تلمبہ نزدمیاں چنوں ہمارے استاد محترم رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین مرکزالافتاء والارشاد حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم کا گاوں ہے۔ یہاں کا سارا نظم حضرت شیخ کی رہائش اور بیانات کا نظم اور تمام احباب کی رہائش کا نظم حضرت مفتی نعیم صاحب اور اُن کے بھائیوں نے کیا ہے۔

حضرت شیخ اور تمام قافلہ الحمدللہ باعافیت سوا گھنٹے کا راستہ طے کرکے حضرت مفتی نعیم صاحب کے گھر پہنچا۔ اللہ پاک خوب جزائے عظیم عطا فرمائیں اتنے بڑے اللہ والے استاد محترم کا مٹنا اور عاجزی کے مہمانوں کا اتنا اکرام فرمایا۔ عصر بعد میاں چنوں آتے ہوئے بہت خوبصورت اور دلکش منظر دیکھا چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی باغات، اور جگہ جگہ بھیڑ،بکریوں،گائے بھینس کے ریوڑ دیکھے اور دو جگہ نہر دیکھیں اور بھی کئی قسم کے باغات گذرے کہیں گندم کی فصل لگی ہوئی دیکھی۔ عصر نماز سوا چار بجے ادا کی پھر فورا ہی بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries