سفر پنجاب بیان مغرب ۳۰ / اکتوبر     ۲۵ء:ہر بنی آدم خطا کار ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:*مدنی مسجد حبیب کوٹ خانیوال

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعد مغرب* *نمبر(21):بیان* حضرت شیخ دامت برکاتہم کا دارالعلوم کبیر والا میں صبح بیان ہوا۔۔۔ بیان کے فورا بعد ہی حضرت شیخ اور قافلہ خانیوال کے لیے روانہ ہوگیا ۔ دارالعلوم کبیر والا میں ایک طلباء کا ہجوم تھا بہت ہی بڑا مدرسہ اور ماشاء اللہ بڑی تعداد میں طلباء کرام تھے۔۔

بیان کے بعد ہی طلباء کرام نے حضرت شیخ کو دیکھنے کے لیے اور م مصافحہ کے لیے دوڑ لگائی لیکن اساتذہ کرام حضرت شیخ کو گاڑی تک لے کیومکہ ممکن نہیں تھا کہ سب مصافحہ کرتے۔۔ خانیوال کا سارا نظم رہائش اور بیانات کاحضرت شیخ کے خلیفہ مفتی فضل اللہ صاحب نے دیا۔۔

مفتی فضل اللہ صاحب جامعہ اشرف المدارس کراچی کے استاد حضرت مولانا ولی اللہ صاحب کے بھتیجے بھی ہیں۔۔ ظہر نماز خانیوال کے ایک گاوں میں مفتی فضل اللہ صاحب کے ایک مرید کی مسجد میں ادا کی جہاں وہ دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اور مدرسے کے برار میں ایک مدرسہ بھی ہے یہاں کا سارا کام مفتی فضل اللہ صاحب کی زیرِ نگرانی ہورہا ہے۔۔

وہاں نماز ادا کرنے کے بعد برابر مدرسہ میں ہی سب کے کھانے کی ترتیب تھی حضرت شیخ نے جلدی کھانا تناول فرما کر کچھ دیر آرام فرمایا۔۔ احباب نے بھی ایک گھنٹہ آرام کیا اور پھر ساڑے چار پر عصر نماز ادا کی۔۔

نماز ادا کرنے کے بعد مفتی صاحب نے سب کے لیے چائے کا انتظام کیا۔۔ پھر فورا قافلہ روانہ ہوا۔۔ دس منٹ کا ہی راستہ تھا وقت پر پہنچ گئے اور پھر مغرب نماز پڑھ کر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries