سفر پنجاب جمعہ بیان۳۱ / اکتوبر     ۲۵ء:شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:*حنفیہ مسجد کالونی نمبر ۲خانیوال

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*جمعہ بیان* *نمبر(23):بیان* حضرت والا نے تقریبا ایک گھنٹہ کی فجر مجلس فرما کر ناشتہ تناول فرمایا۔۔

حضرت والا کے کمرے میں کافی احباب جمع ہوگئے تھے حضرت والا سواآٹھ تک دین کی بات فرماتے رہے پھر فرمایا کہ سب آرام کریں آج جمعہ بھی ہے۔۔ پھر سب نے آرام کرکے جمعہ کی تیاری کی ایک بجے بیان کاآغاز ہوا۔۔ بیا ن کا وقت ایک بجے تھا حسب معمول حضرت والا پہلے سے ہی تیار ہوکر پہلے ہی مسجد پہنچ گئے، مسجد رہائش گاہ سے پانچ منٹ کے فاصلے پر تھی پورے ایک بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ شروع میں تصویر کشی کا اعلان کی حرام ہے اور بہت بڑا گناہ ہے او آج اس کو ضروری سمجھ لیا ہے۔۔ مساجد،مدارس اور دینی جگہوں پر اس گناہ سے بہت بچنا چاہیے۔۔ گانا زنا کا منتر ہے۔۔ غیبت کا گناہ جو زنا سے بھی زیادہ اشد ہے۔۔ نا محرم کو دیکھنا بہت بڑا گناہ ہے۔۔ قرآن پاک کا حکم ہے کہ اپنی نظروں کی حفاظت کریں تو پھر شرمگاہ محفوظ رہے گی۔۔ بدنظری پر لعنت کی بدعا ہے آپﷺ کو کتنی تکالیف آئیں لیکن اپنے دشمنوں کو معاف کردیا بدعا نہیں دی اور بدنظرپر لعنت کی بدعا اس کا مطلب کتنا سنگین گناہ ہے۔۔

یتیم کے حقوق میں کیسی کوتاہی کی جاتی ہے۔۔ یتیم کا مال کھا جاتے ہیں۔۔ تیس تیس سال ہوگئے وراثت کا مال لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔ جو مرتد ہوجائے گا تو اللہ تعالی ایک قوم پیدا فرمائے گیں وہ عاشقوں کی قوم ہوگی۔۔ آج محرم رشتے بھی کتنا پریشان ہے جس کا بیان نہیں کرسکتے جس ہو تو وہ آکر معلوم کرے۔۔

صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی بڑا سنگین جرم ہے۔۔ عرس،تیجہ،چالیسواں وغیرہ سب بدعات و خرافات ہیں۔۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی کیا شان تھی کچھ واقعات۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries