سفر پنجاب بیان فجر ۲  نومبر     ۲۵ء:اللہ تعالیٰ کی رحمت ،معافی اور جذب     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:جامع مسجد قاسمیہ نور شاہ چوک کوٹ ادو *

بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

بعد فجر *نمبر:(27):بیان* حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کل بروز ہفتہ بعد مغرب بیان فرمایا پھر عشاء نماز ادا کرکے رہائش گاہ تشریف لے آئے وہاں مقامی لوگ اور کافی تعداد میں احباب جمع ہوگئے بڑا ہال تھا پورا بھر گیا تھا کھانے سے پہلے ایک گھنٹہ مجلس ہوئی جس میں حضرت شیخ نے سفر کے اصول کہ سفر میں نیت کیا ہو شیخ کے ساتھ کس طرح رہناہے سفر میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے تقریباایک گھنٹہ مجلس ہوئی آج ان شاء اللہ جاری کردی جائے گی۔۔

پھر مجلس کے بعد کھانے کی ترتیب بنی۔۔ کھانے کے بعد پھر احباب جمع ہوگئے بہت زیادہ تعداد میں احباب اور مقامی لوگ تھے پھر دوبارہ مجلس ہوئی جو تقریبا گیارہ بجے ختم ہوئی۔۔ تقریبا ساڑے گیارہ تک حضرت شیخ نے سب سے آرام کا فرمایا۔۔ حضرت شیخ نے ساڑے بارہ بجے آرام فرمایا۔۔ فجر نماز چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries