سفر پنجاب بیان عشاء  ۴    نومبر     ۲۵ء:عاشقوں کی قوم           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ خیرالمدارس ملتان *

بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

بعد عشاء *نمبر:(35):بیان* حضرت شیخ دامت برکاتہم کا صبح ساڑے گیارہ بجے جامعہ نعمانیہ میں بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد ظہر نماز جامعہ خیر المدارس میں ادا کی۔۔ نماز کے بعد مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم تشریف لے آئے اور آدھے گھنٹہ تک بزرگوں کی باتیں بیان فرماتے رہے

جس کو سن کر حضرت شیخ اور احباب بہت خوش ہوئے کچھ دیر تک دین کی بات چلتی رہی۔۔ پھر کھانے کا نظم ہوا۔۔ کچھ دیر قیلولہ فرمایا کر عصر نماز سوا چار بجے ادا کی ۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد چائے کی ترتیب تھی احباب بہت زیادہ جمع ہوگئے اور مقامی احباب بھی تو مغرب تک مجلس بھی چلتی رہی جس میں حضرت شیخ نے اہم ملفوظات بیان فرمائے جو جلد جاری کردیئے جائیں گے۔۔

مغرب تا عشاء بھی یہی ترتیب رہی مجلس چلتی رہی جس میں مصطفی مکی صاحب نے اشعار سنائے اور پھر حضرت شیخ نے کچھ ملفوظات بیان فرمائے۔۔ پھر عشاء نماز سوا آٹھ بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کاآغاز ہوا۔۔ پہلے کچھ دیرمہتمم وشیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمایا پھر حضرت شیخ کا بیان شروع ہوا۔۔

آج قافلے میں تقریبا ۳۰ احباب کا اضافہ ہوا ہے لاڑکانہ اور سکھر سے بھی احباب حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور خانیوال سے تقریبا ۲۰ کے قریب احباب عشاء بیان کے لیے خانیوال سے جامعہ خیرا لمدارس ملتان بعد مغرب حاضر ہوئے ہیں ماشاء اللہ !اللہ تعالی سب کی حفاطت فرمائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries