سفر پنجاب بیان عشاء  ۵     نومبر     ۲۵ء:شکر کی نعمت عظیم نعمت ہے               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام: جامعہ خیرالمدارس ملتان*

*بیان عارف باللہ حضرت اقدس صوفی شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بعدعشاء *نمبر:(40):بیان* حضرت شیخ دامت برکاتہم آج یہ پانچواں بیان ہے۔۔ کل بعد فجر جامعہ خیرالمدارس ملتان میں حضرت شیخ کا اس سفر کا آخری بیان ہوگا۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کی بروز جمعرات صبح ساڑے گیارہ کی فلائیٹ تھی اور ملتان ائیر پورٹ سے تھی۔۔ لیکن کسی عذر کی وجہ ملتان ائیر پورٹ سے فلائیٹ کینسل ہوگئی ہے اب حضرت شیخ کی کل دوپہر ڈیڑھ بجے کی لاہور ائیر پورٹ سے فلائیٹ ہے۔۔

کل ان شاء اللہ حضرت شیخ فجر مجلس فرماکر ناشتہ تناول فرما کر تقریبا آٹھ بجے لاہور کے لیے تشریف لے جائیں گے۔۔ تقریبا تین یا ساڑے تین گھنٹہ کا راستہ ہے یا اتنا وقت پہنچنے میں لگے گا اس لیے آٹھ بجے روانہ ہوجائیں گے۔۔ تاکہ وقت سے پہلے ہی لاہور ائیر پورٹ پہنچ جائیں۔۔

حضرت شیخ کے ساتھ احباب میں سے صرف ڈاکٹر عارف صاحب ہونگے باقی تقریبا ۱۲ ،احباب اور حضرت شیخ دامت برکاتہم کے گھر کے نو افراد بذریعہ کار آٹھ بجے ملتان سے روانہ ہونگے ان شا ء اللہ۔۔۔

اللہ تعالی حضرت شیخ دامت برکاتہم اور تمام قافلے کوباعافیت مرکز پہنچادیں ہر طرح کے شرور و فتن سے حفاظت فرمائیں ان شاء اللہ !کل حضرت شیخ ہی بعد مغرب مرکزی بیان فرمائیں گے۔۔

اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں ۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔

(آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries