مرکزی بیان ۲۵ دسمبر ۲۵ء:اکڑ سے اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 08:24) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!! چھوڑ کر تجھ کو غیر کو چاہوں مرے اﷲ یہ پستی میری غیر کو چھوڑ کر تجھے چاہوں رشکِ جبریل یہ ہستی میری دلِ برباد میں جب سے تم ہو یہی ویرانہ ہے بستی میری مئے انگور میںیہ جوش کہاں چشم ساقی سے ہے مستی میری کون ہوں میں فقط آئینۂ دوست اور کچھ بھی نہیں ہستی میری بادۂ خونِ تمنا کے طفیل اب اترتی نہیں مستی میری خون دل سے کشید ہوتی ہے مے کشو مے نہیں سستی میری 08:24) جناب محمد مصطفیٰ مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!! محبت میں کبھی ایسا زمانہ بھی گذرتا ہے زباں خاموش رہتی ہے مگر دل روتا رہتا ہے اگرچہ راہ تقویٰ میں ہزاروں غم بھی آتے ہیں مگر جو عاشق صادق ہے غم کو سہتا رہتا ہے صلہ عشقِ مجازی کا یہ کیسا ہے ارے توبہ کہ عاشق روتے رہتے ہیں صنم خود سوتا رہتا ہے خطائوں کی اگر آئی ہے دامن پر ذرا سیاہی تو اپنے آنسوئوں سے عشق اس کو دھوتا رہتا ہے گنہگاروں کی مت تحقیر کر اے زاہدِ ناداں کہ ان کی آہ و زاری پر فلک بھی روتا رہتا ہے 29:05) گنہگاروں کی مت تحقیر کر اے زاہدِ ناداں کہ ان کی آہ و زاری پر فلک بھی روتا رہتا ہے حضرت والا نے اشعار کی تشریح کی۔۔۔!! کسی گناہ گار کو حقیر مت سمجھو کیا معلوم اللہ تعالیٰ کو اس کی کون سی ادا پسند آجائے۔۔۔!! گناہ چھوڑنے سے تکلیف ہوگی اسی تکلیف کو برداش کرنا ہے۔۔۔!! 35:07) اکڑ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اور یہ انسان کو مار دیتی ہے۔۔۔!! 52:04) دوقسم کی زندگی ہے ایک اللہ تعالیٰ کی اطاعت والی اور دوسری نافرمانی والی۔۔۔ اب دیکھ لیں ہم کونسی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔؟ 56:15) اپنے علم اور اپنی عبادت پر ناز نہ کریں۔۔۔!! 01:02:23) اشعار کی تشریح کے بعد اشعار مکمل کرنے کا فرمایا۔۔ جو غیروں پر فدا کرتا ہے اپنے قلب و جاں اخترؔ بہ جرم بے وفائی حق سے وہ محروم رہتا ہے 01:04:42) کچھ ضروری اعلانات۔۔ تعویذات کے بارے میں کچھ ضروری اعلان۔۔ 01:13:10) رمضان کی تیاری ابھی سے کرنی ہے خواتین مارکیٹ جانے سے بہت احتیاط کریں کیا کیا خرابیاں اور نقصانات ہیں تفصیل سے بیان۔۔ 01:20:40) مارکیٹوں کے دھکے مت کھائیں عید کی تیاری رمضان سے پہلے ہی کرلیں ورائٹی کو مت دیکھیں۔۔ 01:22:06) فیس بک اور یوٹیوب پر اکاونٹ بنانے کی ہمارے احباب کو اس کی اجازت نہیں کوئی دوسرا کرتا ہے اُس کی مرضی لیکن ہماری طرف سے نہیں۔۔ 01:22:48) ایک اور اعلان کہ اللہ کے واسطے بیٹیاں بوجھ نہیں بیٹیوں کے رشتے میں جلدی ہرگز نہیں کریں دو ماہ میں ایسے واقعات آئیں کہ نمازی ڈاڑھی ظلم کی انتہاء کردی جلد بازی نہ کریں اچھا ہے کہ گھر بیٹھی رہیں لیکن جلدی ہرگز نہیں کریں ورنہ دل چھلنی ہے کتنا سمجھاو لیکن نہیں مانتے بلکہ اور غصہ ہوتے ہیں کہ کس نے ہماری باتیں بتائیں اس لیے حضرت والا رحمہ اللہ خواتین کے حقوق پر بہت بیان کرتے تھے آج اندازہ ہوا کہ اتنا خواتین پر ظلم کہ دل بہت غمگین ہے ۔۔ 01:50:22) فانی چیزوں سے دل لگانے والے بڑے ہی خسارے میں ہیں۔۔
| ||