اتوار  مجلس۲۸       دسمبر     ۲۵ء:دعا مانگنے کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے دیا ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجدِ اختر نزدسندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک12کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

10:27) *بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔*

14:46) *اشعار بعد تعلیم۔۔۔*

42:10) *بیان کا آغاز ہوا۔۔*

43:39) *جب کوئی تعریف کرے تو یہ تعریف بندے کی نہیں اللہ تعالی کی تعریف ہے * *کیونکہ جو بھی نعمت بندے کو ملی اللہ تعالی عطاء کردہ ہے۔۔*

44:03) *شیطان تکبر کی وجہ سے مردود ہوا اور یہ تکبر کیوں ہوا ایک بدگمانی اور دوسرا حسد۔۔*

44:39) *شیطان اور نفس میں فرق ہے لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ شیطان سے پہلے کون شیطان تھا جو شیطان کو بھکایا یہ نفس تھا اس لیے نفس شیطان *سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔۔۔*

01:02:44) *جو تُو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری* *اگر اک تُو نہیں میرا تو کوئی شے نہیں میری* *یعنی اے اللہ! میں آپ سے آپ ہی کو مانگ رہا ہوں*

01:04:34) *ادعونی استجب لکم مجھ سے مانگو، میں قبول کروں گا۔* *اگر کوئی کہے کہ صاحب ہم نے تو بہت دعا مانگی لیکن ہماری دعا تو قبول نہیں ہوئی تو نعوذباللہ کیا قران غلط ہو جائے گالہذا یہ سب قبولیت کی قسمیں ہیں، ہوسکتا ہے جو مانگا ہے اﷲ تعالی اس سے بہتر دے دیں۔*

*01:08:36) جعلی پیروں کے حال کا جال* *آج کل لوگ جس کو دیکھتے ہیں کہ خوب کود رہا ہے گریبان پھاڑ دیا *سمجھتے ہیں کہ یہ بہت بڑا اللہ والا ہے۔* *یہ لوگ ایکٹنگ کرتے ہیں۔ حال وال نہیں آتا، اصل حال تو اللہ والوں کا ہوتا ہے لیکن وہ دنیاسے بے غرض اور ان کی علامات ہی کچھ اور ہوتی ہیں*

*01:11:21) اللہ تعالی کی دوستی فرض ہے۔۔۔*

*01:17:59) مَآ اَصَابَکَ مِنْ حَسَنَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ﴾* *تم سے کوئی نیکی ہوجائے، کوئی اچھا کام ہو جائے، کوئی تصنیف و تألیف ہو جائے، اہل اﷲ کی خد مت میں جا نے کی تو فیق ہو جائے، گناہوں سے بچنے کی توفیق ہو جائے غرض کوئی بھی حسنہ، کوئی بھی نیکی ہو جائے تو اس کو اپنا کمال نہ سمجھنا، وہ اﷲ کی عطا ہے۔*

*01:20:58) جعلی پیروں کا کام بس عملیات میں لوگوں کو پھنسا کر پیسوں کا لوٹنا ہے۔۔جو شریعت ہے بس اسی پر عمل کرو، اللہ کے نبی کی سنت کا راستہ مت چھوڑو ورنہ تباہ ہوجائو گے* *خدا فرما چکا قرآں کے اندر* *میرے محتاج ہیں پیر و پیمبر* *وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے* *جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے*

*01:21:43) ہم نے آج دعاوں کو چھوڑا ہوا ہے۔۔*

*دورانیہ* *1:30:04*