عشاء  مجلس۲۸       دسمبر     ۲۵ء:اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجدِ اختر نزدسندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک12کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:44) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

08:18) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

10:50) اسراف کرنے والا شیطان کا بھائی ہے۔۔

12:54) ’’رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ الٰخ‘‘کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت ان دونوں پیغمبروں نے تعمیرِکعبہ کے بعد اﷲ تعالیٰ سے عرض کیا ’’رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ‘‘یہ اکٹر نہیں آئی کہ ہم نے کعبہ بنایا، اﷲ نے ساری دنیائے انسانیت کو نظر انداز کرکے ہم باپ بیٹوں کو اس کام کے لیے تجویز فرمایا۔

13:56) آپ کی عظمت غیرمحدود کے شایانِ شان ہماری تعمیر نہیں ہے۔ آپ کے کعبہ مکرمہ کی جو شان ہے ویسی تعمیر ہم سے نہ ہوسکی۔ لیکن اپ ازراہِ کرم قبول فرمالیجئے۔

22:21) نظرِ رحمت پر ایک اہم بات۔۔ اللہ تعالی قلوب اولیاء کو نظر رحمت سے دیکھتے رہتے ہیں

26:35) میرے مقبول بندے وہ ہیں’’الذین ینفقون فی السرائ والضرائ ‘‘ جو خوشحالی میں بھی اللہ کے راستہ میں خرچ کرتے ہیں اور اگرتنگی اجائے تب بھی خرچ کرتے ہیں۔

30:45) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے ان آیات میں اللہ تعالیٰ اپنے عاشقوں کے حالات ترتیب وار بیان فرمارہے ہیں کہ میرے مقبول بندے وہ ہیں’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآئِ وَالضَّرَّآئِ ‘‘ جو خوشحالی میں بھی اللہ کے راستہ میں خرچ کرتے ہیں

30:58) اور اگرتنگی آجائے تب بھی خرچ کرتے ہیں۔ یہ کمالِ عشق ہے لہٰذا کنجوس سے کنجوس بھی جب اللہ کا عاشق بن جاتا ہے تو اس کی کنجوسی ختم ہوجاتی ہے اور وہ تنگی میں بھی اللہ تعالیٰ کو نہیں بھولتا، جتنا ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں فدا کرتا رہتا ہے

31:12) انفاق فی سبیل اللہ کو بند نہیں کرتا۔

32:57) بے جا غصہ کو پی جانے والے مقبولیت کی دوسری علامت ہے’’وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ‘‘ کہ غصہ کو ضبط کرتے ہیں۔ یہاں غصہ کو ضبط کرنا فرمایا ہے ، معدوم کرنا نہیں فرمایا یعنی غصہ موجود رہتا ہے مگر یہ اس کو ضبط کرتے ہیں۔’’کاظمین‘‘ رہتے ہیں، غصہ کو پی جاتے ہیں، اگر غصہ موجود ہی نہ ہو تو اسے پئیں گے کیسے ۔ معلوم ہوا غصہ آنا برا نہیں، بے جا غصہ کرنا برا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے’’وَالْعَادِمِیْنَ الْغَیْظَ ‘‘نازل نہیں فرمایا کہ میرے خاص بندے غصہ کو معدوم کردیتے ہیں، اس کا وجود ہی مفقود کردیتے ہیں۔ نہیں! غصہ موجود رہتا ہے مگر اس کو پی جاتے ہیں میری محبت میں۔

36:18) حسد و کینہ کا علاج۔۔۔

38:05) صاحبِ نسبت کس کو کہتے ہیں۔۔

41:58) بدنظری سے متعلق جو روز مضامین چل رہے ہیں مزید بیان ہوا۔۔