عشاء مجلس ۱۶     جنوری   ۲۶ء:اصلی خانقاہ شریعت و سنت کی اتباع   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:11) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔!!

مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے سنا ہے خانقاہوں میں محبت کے ہیں مے خانے دیا کرتا ہے ساقی عاشقوں کو جام و پیمانے خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے

04:12) خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے ان اشعار کی تشریح کی۔۔۔عقل سے اللہ نہیں ملتے۔۔۔!! شیطان اور نفس ہمیں اللہ تعالیٰ سے دُور کرتے ہیں۔۔۔!! اکڑ سے اللہ نہیں ملتے۔۔۔!! مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے دیوانے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کو خوش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والی جگہ شریک نہیں ہوتے۔۔۔!!

18:13) اکثر گناہ جس وجہ سے ہوتے ہیں وہ یہ ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے؟

23:08) اس سوشل میڈیا نے ہمیں اللہ تعالیٰ سےدورکردیا ہے۔۔۔!! عقل مند لوگ کون ہیں؟۔۔۔

26:24) دوست کون ہے؟۔۔۔یہ موبائل سب سے بُرا دوست ہے۔۔۔!!

26:47) اللہ تعالیٰ نے عقل اس لیے دی کہ ہم اللہ تعالیٰ کو پہچان لیں اور اس کی مخلوقات میں غوروفکرکریں۔۔۔!! جتنی ایجادات ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کرتی ہیں۔۔۔!!

29:45) اللہ تعالیٰ کی محبت کیسے حاصل ہوگی۔۔۔؟ صحت کو خراب کرنے والے نشوں کو چھوڑو اللہ تعالیٰ کی محبت کا نشہ حاصل کرو۔۔۔!!

30:17) خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے حسینوں کے اُجڑ جائیں گے جب جغرافیے اِک دن بتا ناداں کہا جائے گا اپنے دل کو بہلانے جو عارف ہیں وہ کس عالم میں رہتے ہیں خدا جانے بھلا جو غیرعارف ہے وہ ان کا رُتبہ کیا جانے ستایا عمر بھی بوجہل نے شمع نبوت کو مگر بدنام ہیں دونوں جہاں میں اس کے افسانے نہ کر تحقیر اے زاہد خدا کے دردمندوں کی مقام دردِ دل کو بے خبر تو آہ کیا جانے تجلی ان کی ہوتی ہے عطا قلب شکستہ میں کیا ہے قلب کو لیکن شکستہ غم کے سودانے قلبِ شکستہ یعنی ٹوٹا ہوا دل۔۔۔

39:37) جو زاہد عشق سے ناآشنا ہے پھر بھی وہ ناداں نہیں سمجھا ہے خود لیکن چلا ہے مجھ کو سمجھانے اصلی خانقاہ کون سی ہے؟۔۔۔

57:21) نہیں ہے زندگی میں جس کی کوئی داستاں غم کی وہ اہلِ غم کے قربِ خستگی کو آہ کیا جانے جو یاد آتی ہے ان کی دل میں گھبراتا ہوں گلشن میں مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے وہی کرتے ہیں ان کے عاشقوں پر تبصرے اخترؔ جو ظالم دردِ الفت سے ہوا کرتے ہیں بیگانے

01:06:33) دُعائیہ پرچیاں۔۔۔!!

دورانیہ 1:10:27