عشاء مجلس ۱۷     جنوری   ۲۶ء:اللہ کی تلاش  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

29:09) اشعار پڑھے گئے اشعار کی تشریح تفصیل سے بیان فرمائی:۔ اصل کامیابی نفس کی خواہشات کو قابو میں رکھنے، تقویٰ اختیار کرنے، اور اللہ کے سامنے آخرت کی پیشی کو یاد رکھنے میں ہے۔

محض علم، بیان یا نسبت کافی نہیں جب تک عمل نہ ہو اور خوفِ خدا نہ ہو۔۔۔

بدنگاہی، بے ادبی، زبان کے گناہ انسان کے نورِ ایمان کو ختم کر دیتی ہے۔۔

مدرسہ و خانقاہ اور تبلیغی جماعت اور جتنے دین کے شعبے ہیں سب کا مقصد انسان کی اصلاح ہے

39:10) اصل کامیابی اللہ کی محبت، تقویٰ اور گناہوں سے بچنے میں ہے۔ صرف دعویٰ کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے عملی محنت، اخلاص اور مسلسل اصلاح ضروری ہے۔

اللہ والے قیامت تک رہیں گے، مگر انہیں پہچاننے کے لیے عقل، شریعت کی پابندی اور بدعات و گمراہی سے بچنا لازم ہے۔ اللہ کا خوف، ، توبہ، عاجزی اور عملِ صالح ہونا چاہیے۔

فرمایاکہ سچی نسبت وہی ہے جو انسان کو گناہ سے روکے، اخلاق سنوارے اور اللہ کی رضا کے لیے جینے کا جذبہ پیدا کرے،

لوگوں کی واہ واہ انسان کو اللہ تک نہیں پہنچا سکتی۔