بعد تراویح ۱۸ فروری ۲۶ء:عہد وفا کی تجدید ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 00:56)رمضان عہدِ وفا کی تجدید اور توبہ کا سنہرا موقع فرمایا یہ رمضان المبارک کی عظمت، اللہ تعالیٰ کے احسانات اور توبہ کا مہینہ ہے اہم نصیحت کہ جو وقت غفلت میں گزر جائے وہ واپس نہیں آتا، لیکن جب تک موت نہیں آتی توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ حتیٰ کہ اگر ریت کے ذرات کے برابر گناہ ہوں، سچی توبہ سے اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتے ہیں۔ فرمایا کہ جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا تو توبہ قبول نہیں ہوگی، لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا، اس لیے فوراً رجوع الی اللہ کرنا چاہیے۔ 01:49) رمضان میں نفل عبادت فرض کے برابر اور فرض ستر فرض کے برابر، اس لیے ہر لمحہ قیمتی ہے۔فرمایا کہ رمضان "عہدِ وفا کی تجدید" کا مہینہ ہے —حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے۔ اگر رونا نہ آئے تو رونے کی صورت بنا کر بھی اللہ سے مانگنا چاہیے، کیونکہ مایوسی دین میں نہیں۔ 03:13) فرمایا کہ رمضان چند دنوں کا مہمان ہے، اس میں غفلت نہیں کرنی چاہیے تاکہ مغفرت اور رحمت حاصل ہو سکے۔ 05:13) رمضان میں موبائل کا فتنہ فرمایا:۔گناہ جگہ اور حالت کے اعتبار سے بڑھ بھی جاتا ہے، جیسے مسجد، روزے یا حرم میں کیا گیا گناہ زیادہ سنگین ہوتا ہے۔ رمضان معافی، توبہ اور شکر کا مہینہ ہے، لیکن آج سب سے بڑا فتنہ موبائل اور اس کے ذریعے پھیلنے والے گناہ ہیں۔ 07:33) اصل کامیابی یہ ہے کہ انسان ہر نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرے، تکبر سے بچے، اور یہ سمجھے کہ سب کچھ اللہ کی عطا ہے جو وہ جب چاہے واپس بھی لے سکتا ہے۔ 11:33) رمضان اور وقت کی قدر:۔ رمضان میں موبائل، فلمیں، ویڈیو گیم اور فضول گفتگو میں وقت ضائع کرنا بہت بڑا نقصان ہے۔ ہر لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی وقت اللہ کی رحمت نازل ہو سکتی ہے، اس لیے وقت کو عبادت میں لگانا چاہیے۔ 13:33) زبان کی حفاظت اور غیبت کا گناہ:۔ فرمایا غیبت اور فضول باتیں روزے کی روح کو کمزور کر دیتی ہیں اور انسان کو ثواب سے محروم کر دیتی ہیں۔ 14:33) ) روزہ صرف بھوک کا نام نہیں روزہ صرف کھانا چھوڑنے کا نام نہیں بلکہ گناہوں سے بچنے کا نام ہے۔ اگر سگریٹ، جھوٹ اور برے کام جاری رہیں تو روزے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ 16:33) فرمایا دین میں آسانی ہے، سختی نہیں۔۔اسلام بیمار، بوڑھے اور کمزور کے لیے رخصت دیتا ہے۔۔۔دین آسان ہے، ہم نے خود اسے مشکل بنا رکھا ہے۔ 22:22) فرمایا رمضان عبادت کا مہینہ ہے، تجارت کا نہیں۔۔ فرمایارمضان لوٹ مار اور پیسہ کمانے کا مہینہ نہیں بلکہ عبادت، تلاوت، کلمہ، استغفار اور توبہ کے ذریعے اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ 25:27) فرمایارمضان میں اپنی مغفرت کا سامان کریں،اگر رمضان کو ایسی سمجھا اور قدر نہیں کی۔۔۔تو یہ محرومی بڑی خسارے کی بات ہے۔ | ||