اتوار مجلس ۲۹ مارچ ۲۶ء:وارثت میں خیانت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 12:24) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔ 20:44) بیان کا آغاز ہوا۔۔ 25:38) وراثت میں خیانت اور قرض کی سنگینی یتیم کا مال کھانا، وراثت نہ دینا اور قرض ادا نہ کرنا شدید گناہ ہیں، جن کا حساب آخرت میں سختی سے ہوگا۔ محض بیان کرنا کافی نہیں، بلکہ عمل، اصلاح اور حقوق العباد کی ادائیگی ضروری ہے ورنہ گناہ گار ہوگا۔۔ 27:48) رسم کا گناہ۔۔۔ 37:38) اللہ کے واسطے کفار جو اللہ کے دشمن ہیں اُن کی تعریف ہر گز مت کریں یہ کفار اللہ کے دشمن،ایمان کے دشمن،مسلمانوں کے دشمن ہیں اُن کی تعریف کرنا۔۔ 47:27) تصویر کشی کے بارے میں اہم نصائح:۔ تصاویر اور جدید میڈیا اور سمارٹ فو آج تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اس سے بہت محتاط رہیں۔۔ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا انسان کو غیر ارادی طور پر گناہوں میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ 47:35) مشورہ کی اہمیت ۔۔ امانت کے ساتھ دینی مشورہ دینا۔۔ دینی مسائل میں سچ بات واضح طور پر بتانا چاہیے، چاہے سننے والا سمجھے یا نہ سمجھے۔ 01:04:07) سنتوں کی اہمیت پر نصیحت۔۔ 01:09:49) اجازت یافتہ حضرات کے لیے ایک اہم نصیحت۔۔ | ||