عشاء مجلس ۸ / اپریل ۲۶ء:اللہ کی طرف رجوع اصل کامیابی ہے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بیان کے کچھ اہم نکات:۔ فرمایاکہ انسان کے دل میں گناہ کے خیالات آنا فطری ہے، اصل ان پر عمل نہ کرنا ہے۔ اور فرمایا کہ تقویٰ کا مطلب خواہشات کو ختم کرنا نہیں بلکہ ان پر قابو پانا ہے۔ مثالے دے کر فرمایا خیالات آئیں تو یہ برا نہیں یہ تو آئیں گے، بلکہ اس کا غلط استعمال برا ہے۔ انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ توبہ اور اطاعت کے ذریعے وہ اللہ کا دوست بن سکتا ہے۔ تکبر، غیبت اور دوسروں کو حقیر سمجھنے پر اہم نصیحتیں۔۔ اصلاحِ نفس، سچوں کی صحبت اور اللہ کی رضا حاصل کرنا اس پر اہم نصائح بیان ہوئے۔ | ||