فجر مجلس ۹  / اپریل   ۲۶ء:دینی آداب  اور نماز کی اہمیت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

فرمایا سلام کرنے کے بھی آداب ہیں ہر موقع پر سلام کرنا مناسب نہیں، جیسے کوئی کام میں مشغول ہو، کھانا کھا رہا ہو یا وضو کر رہا ہو۔ اور سلام کی پہل کرنے والا تکبر سے بری ہوتا ہے۔۔

وقت کی قدر کرتے ہوئے نماز کے لیے پہلے پہنچنے، پہلی صف میں جگہ لینے اور مسجد میں آکر ذکر، دعا اور تلاوت پر اہم نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔ فرمایا دین میں اصل اہمیت تقویٰ، اللہ سے تعلق، اور ذکرِ الٰہی کی ہے۔ تسبیح، دعا اور قرآن کی تلاوت کو معمول بنانے کی نصیحت بیان فرمائی۔ اور فرمایاکہ اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے، ورنہ بعد میں پچھتاوا ہوگا۔