سفر سندھ دوپہر۲۰ / اپریل ۲۶ء:پردے کے احکام پر اہم مضامین ! کوٹ غلام محمد | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *بمقام:۔بلال مسجد نزد بس اسٹاپ کوٹ غلام محمد* *بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* آج فجر بیان کے بعد حضرت شیخ نے فورا آرام فرمایا کیونکہ سفر کی وجہ سے رات بھی نیند بہت کم ہوئی۔۔ بعد فجر کا بیان بھی ۵۰ منٹ کا ہوا۔۔ احباب نے بھی آرام کیا پھر آٹھ بجے سب احباب نے ناشتہ کیا پھر ناشتے کے بعد آرام کیا۔۔ دوپہر بارہ بجے بیان کی ترتیب تھی۔۔ سوا گیارہ بجے سب احباب کو بیدار کیا کہ سب تیاری کرکے بیان والی جگہ پہنچ جائیں۔۔ یہاں کے میزبان مولانا عادل صاحب نے بتایا کہ حضرت شیخ کا تقریبا ساڑے تین سال بعد یہاں کا سفر ہوا ہے۔۔ بارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب نے پردے میں رہنا!میری بہناوالے اشعار پڑھے۔۔ اس بیان میں شرعی پردے سے بہت تعداد میں مستوارت نے شرکت کی۔۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔ اللہ تعالی نے ہمیں کیوں پیدا کیا اس لیے پیدا نہیں کیا کہ عاملوں کے پاس بیٹھے رہیں۔۔ پردے میں رہنا میری بہنا اس کا مطلب کیا؟ خواتین کی دوستی پر نصیحت۔۔ خواتین کا نامحرم مردوں سے پڑھنا۔۔ اے خواتین آپ عالمہ ہیں حافظہ ہیں لیکن اگر عمل نہیں کررہی غیبتوں میں مبتلا ہیں ٹو تجسس میں تو آپ گناہ کررہی ہیں ۔۔ اصل چیز عمل ہے۔۔ بیان کرنا ضروری نہیں بیان کرتا ہے اور عمل نہیں کرتا تو خسارے میں ہے۔۔ پردے کے احکام پر اہم مضامین۔۔ دیور سے پردہ فرض ہے دیور اے خواتین آپ کے لیے موت ہے ۔۔ شوہر کے حقوق پر نصیحت۔۔ خواتین کی آواز کا بھی پردہ ہے۔۔ | ||