سفر سندھ  مغرب۲۰    / اپریل   ۲۶ء:شادی بیاہ کی رسومات پر اہم مضامین ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔بھائی شفیع اللہ بھر گڑی کے گھر کوٹ غلام محمد*

*بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے دوپہر بارہ بجے بلال ،مسجد میں پردے کے مضامین پر بہت اہم جامع بیان کیا۔۔ بیان میں شرعی پردے سے بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔۔

بیان کے بعد ظہر نماز پونے دو بجے ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد فورا ہی رہائش گاہ پر کھانے کا نظم ہوا کھانے کے فورا بعد حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔ سب احباب نے بھی آرام کیا۔۔ پانچ بجے سب کو بیدار کیا گیا ساڑے پانچ بجے عصر نماز ادا کرنے کے بعد رہائش گاہ پر حضرت شیخ کے لیے اور سب احباب کے لیے چائے کی ترتیب تھی اسی دوران ٹنڈو باگو سے ۱۵ احباب حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے ٹنڈو باگو جہاں حضرت والا کے بیانات ہوتے ہیں وہاں کے مہتمم صاحب بھی تشریف لائے۔۔

پھر حضرت والا نے ٹنڈو باگو میں بیانات کی ترتیب کیسے بنی وہ واقعہ بیان فرمایا کہ کیسے حضرت شیخ کے بھائی نعیم بھائی کا ایکسڈنٹ ہوگیا تھا پھر اچانک رات کو ہی گیارہ بجے حضرت والا تشریف لے گئے اُس کے بعد سے وہاں بیانات کی ترتیب شروع ہوگئی ورنہ ٹنڈو باگو میں کوئی جاننے والا نہیں تھا اور اب وہاں مرکز بن گیا جہاں حضرت والا بیانات کے سلسلے میں تشریف لے جاتے ہیں اور کبھی احباب کی بھی بیانات کی ترتیب ہوتی ہے۔۔

پھر مغرب نماز مسجد میں ادا کی اور نماز کے بعد حضرت والا گھر تشریف لے آئے جہاں بیان کی ترتیب تھی۔۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔ اتقو اللہ!اللہ سے ڈرو اور یہ ڈر کا مطلب کیا ہے؟ آج سنت کا مذاق اڑاتے ہیں اگر کوئی شادی سنت کے مطابق کرے تو کہتے ہیں کہ یہ میت کا گھر ہے یا شادی کا۔۔

شادی کی رسومات پر نصیحتیں۔۔ مسنون ولیمہ۔۔۔ ریا شرکِ خفی ۔۔۔ جو شادی بیاہ کی رسومات میں نہیں جاتا تو آج اُس کو حقیر سمجھتے ہیں غیبتیں کرتے ہیں۔۔