سفر سندھ فجر۲۱ / اپریل ۲۶ء:نیک صحبت فرض ہے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *بمقام:۔بلال مسجد نزد بس اسٹاپ کوٹ غلام محمد* *بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* حضرت شیخ کا کل بعد مغرب اور اور بعد عشاء بہت اہم بیانات ہوئے تمام بیانات میں بڑی تعداد میں خواتین سے شرعی پردے سے شرکت کی۔۔ بعد عشاء بیان میں خواتین کا مردوں سے پڑھنا اس پر بہت جامع اور تفصیلی بیان ہوا۔۔ بیان تقریبا دو گھنٹے کا ہوا۔۔ بیان کے بعد فورا ہی ایک جگہ کھانے کا انتظام تھا وہاں سب نے کھانا کھایا۔۔ کھانے کے بعد حضرت شیخ نے شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے کافی فون پر بات کی تقریبا رات بارہ بجے فون پر بات ہوئی اور فون پر زیادہ تر دین ہی کی نصیحتیں بیان ہوتی ہیں جیسے کل بھی نماز اور قرآن پاک سے متعلق ایک ملفوط بیان فرمایا تھا۔۔ رات کو تقریبا ایک بجے کے بعد حضرت والا نے آرام فرمایا اور پونے پانچ تک بیدار ہوکر نماز کی تیاری فرمائی۔۔ پھر نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔ بعض لوگ کہتے ہیں ک نیک لوگ ہے ہی نہیں۔۔ کسی کو بھی حقیر سمجھنا بڑا گناہ ہے۔۔ نماز کی فکر کیسی ہونی چاہیے ۔۔ ذکر کے بارے میں حدیث پاک۔۔ احباب کے لیے کچھ اہم نصیحتیں۔۔ ذکر اللہ سے متعلق اہم مضامین بیان ہوئے | ||