سفر سندھ  دوپہر۲۱    / اپریل   ۲۶ء:لڑائی جھگڑوں سے بہت بچیں   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔دارالعلوم عثمانیہ للبنات حمیدہ پور کالونی ۲ میر پور خاص*

*بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے آج بعدفجر کوٹ غلام محمد بلال مسجد میں اس سفر کا آخری بیان فرمایا جو بہت ہی اہم بیان تھا۔۔

پھر بیان کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد سب احباب نے ناشتہ کیا اور پھر فورا ہی آرام کیا۔۔ آج چونکہ میر پور خاص کا سفر تھا اس لیے سب احباب کو اطلاع پہلے سے دے دی گئی کہ گیارہ بجے تک سب کاروں میں بیٹھ جائیں اور پہلے سے ہی اپنا اپنا سامان کاروں میں لوڈ کرلیں۔۔

حضرت والا بھی سوا دس بجے بیدار ہوگئے اور سفرکی تیاری فرمائی۔۔ گیارہ بجے قافلہ روانہ ہوا تقریبا ایک گھنٹے کا راستہ تھا اور بارہ بجے بیان تھا الحمدللہ قافلہ باعافیت وقت سے ہی پہلے پہنچ گیا اور بیان کا آغاز ہوا۔۔ کوٹ غلام محمد میں میزبان مولانا عادل صاحب جو حضرت والا کہ خلیفہ بھی ہیں انہوں نے اور اُن کے متعلقین نے حضرت والا اور سب احباب کی راحت کا ہر طرح انتظام کیا اور ہر وقت حضرت شیخ کی خدمت میں رہے اللہ تعالی سب کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطاء فرمائیں۔۔

میر پور خاص کے احباب بھی حضرت والا کو لینے کے لیے صبح سے ہی حاضر ہوگئے مفتی فیض اللہ،مولانا عدیل ،مولانا احمد فراز اور ان کے احباب سب حاضر ہوگئے اور میزبان زاہد مچھلی والے اور ان کے والد صاحب جو حضرت والا سے بہت ہی محبت کرتے ہیں سب پہلے سے ہی حاضر ہوگئے۔۔

کل حضرت والا کی آنکھ میں کچھ تکلیف ہوگئی تھی تو ڈاکٹر نے ایک دوائی کا لکھ کر دیا وہ دوائی کوٹ غلام محمد میں نہیں مل رہی تھی جب حضرت کے احباب میں سے مولانا اسد اللہ میر پور خاص والے جن کا بہت پرانا حضرت سے تعلق ہے میر پور خاص سے کوٹ غلام محمد دوائی لے کر آگئے اور پھر سفر میں ساتھ رہے اللہ پاک سب کی خدمتوں کو قبول فرمائیں۔۔

سب احباب دعا فرمائیں اللہ تعالی حضرت والا کو مکمل صحت عطاء فرمائیں الحمدللہ طبیعت ماشاء اللہ بہت اچھی ہے ۔۔ بیان کے کچھ اہم نکات:۔

تربیت اولاد پر نصیحت۔۔ بچے تنگ کریں تو والدین کیا کریں۔۔ عامل اور عملیات کے چکروں میں ہر گز نہ آئیں۔۔ ایمان کے بعد سب سے بڑی دولت عافیت ہے۔۔ اللہ والی محبت پر عرش کا سایہ ملے گا۔۔ کسی شعبے کو بھی برا بھلا کہنا منع ہے سب دین کے شعبے برحق ہیں جس کو جہاں مناسبت ہے وہاں جڑ جائے۔۔ لڑائی جھگڑوں سے بچنے پر نصیحت۔۔