سفر سندھ عشاء۲۱ / اپریل ۲۶ء:وراثت نہ دینے کا گناہ ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *بمقام:۔مدینہ مسجد شاہی بازار میر پور خاص* *بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* حضرت شیخ دامت برکاتہم نے بعد عصر مدرسہ عربیہ دارالسلام مسجد دارالسلام لال چند باغ میں بہت درد بھری مجلس فرمائی یہ مجلس رہائش گاہ پر ہونی تھی جس کی تفصیل پچھلی تفصیل میں بتادی۔۔ مجلس کے بعد سب احباب رہائش گاہ تشریف لے گئے وہاں حضرت والا اور سب احباب کے لیے چائے کا انتظام تھا۔ ساتھ ساتھ مقامی احباب بھی جمع ہوئے اور نصیحت بھی چلتی رہی پھر مغرب نماز ادا کرنے کے بعد رہائش گاہ میں کافی احباب جمع ہوگئے اور مسجد دارالسلام جہاں عصر بعد مجلس ہوئی تھی وہاں کے امام صاحب جو بہت بڑے یہاں کے مفتی بھی ہیں اور بہت بڑے اللہ والے ہیں اللہ پاک خوب دین کا کام لے رہ رہے ہیں امام صاحب بھی تشریف لے آئے پھر تقریبا سوا آٹھ تک مجلس چلتی رہی۔ پھر عشاء نماز پونے نو بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ ایک چھوٹے بچے نے عشاء نماز میں آتے ہوئے تصویر کھینچی احباب نے دیکھ لیا فورا موبائل لیا اور ڈیلیٹ کردی لیکن چھوٹا بچہ اور موبائل میں گند بھرا ہوا تھا حضرت شیخ نے بیان کے شروع میں ہی تنبیہ فرمائی کہ چھوٹے بچوں کو اتنے بڑے موبائل دیئے ہوئے ہیں بیان کے کچھ اہم نکات:۔ وراثت نہ دینا کتنا بڑا گناہ ہے وراثت نہ دینے پر اہم مضامین بیان ہوئے۔ فورا وراثت کی فکر کرنا ہے۔۔ تصویر حرام ہے۔۔ تصویر کشی کا گناہ۔۔ جو عمل کرتا ہے اللہ تعالی بھی اُس کی مدد فرماتے ہیں۔۔ کھٹک کا ترازو۔۔ تصویر کشی کے حرام ہونے اور نقصانات پر اہم مضامین بیان ہوئے۔۔ دل اللہ تعالی کے رہنے کی جگہ ہے اور اس دل میں حسینوں کو بسایا ہوا ہے۔۔ کسی کو حقیر سمجھنا یا کسی کے لیے بیان کرنا کسی کی بڑی مونچھ ہے تو اُس کو ٹارگٹ بنا کر بیان کررہے ہیں حقیر بھی سمجھ رہے ہیں۔۔ قومیت صوبائیت پر لڑنا مرتے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوگا حدیث پاک ہے جس کا مفہوم ہے۔ والدین کے حقوق پر درد بھری صدا۔۔ | ||