سفر سندھ فجر۲۲ / اپریل ۲۶ء:گناہ پر چار گواہ ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* حضرت شیخ کا کل بعد عشاء مدینہ مسجد شاہی بازار میں بہت ہی اہم اور جامع بیا ن ہوا۔۔ یہ مسجد چونکہ بازار کے دوران تھی اور بہت بڑی جامع مسجد تھی ماشاء اللہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔ حضرت والا نے وراثت نہ دینے کا گناہ،اور تصویر کشی،ویڈیو، سمارٹ فون سے آج کل کیا کیا تباہیاں ہورہی ہیں نقصانات بیان فرمائے اور کیسے نوجوان نسل برباد ہورہی تھی کل ہی کسی بچے نے تصویر نکالنے کی کوشش کی جب موبائل پکڑا اور تصویر ڈیلیٹ کرنے لگے تو موبائل میں گند بھرا ہوا اب تصویر ڈیلیٹ کریں تو کیسے کریں ۔۔ حضرت شیخ نے اس موضوع پر اہم مضامین بیان فرمائے اور آخر میں والدین کے حقوق پر درد بھری نصیحت فرمائی ۔۔ بیان کے بعد حضرت والا رہائش گاہ تشریف لے گئے حیدرآباد سے بھی کئی احباب حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کراچی سے بھی تقریبا ۱۱،احباب حاضر ہوئے۔۔ رہائش گاہ پر تقریبا ۱۱ بجے سب احباب نے کھانا کھایا۔۔ بہت زیادہ تعداد میں مقامی احباب جمع ہوگئے تھے ۔ کھانے کے بعد تقریبا آڈھا گھنٹہ حضرت شیخ نے اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات فرمائی۔۔ پھر تقریبا رات دو بجے تک حضرت والا کے حجرہ میں مجلس چلتی رہی رات دو بجے تک مقامی احباب بھی موجود تھے حضرت والا نے فرمایا کہ کافی دیر ہوگئی اب سب آرام کریں۔ حضرت والا نے نصیحت بھی فرمائی کہ اگر رات یہاں بیٹھے چاہے دین کی بات سنی لیکن اس کی وجہ سے فجر نماز قضاء کردی یا نہیں پڑھی تو گناہ کا کام کیا اس لیے جس کی نیند کا مسئلہ ہو وہ رات کو پھر دیر تک نہ بیٹھے۔۔ پھر پانچ بجے سب کو بیدار کردیا گیا ساڑے پانچ بجے نماز ادا کرنے بعد پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ | ||