سفر سندھ  11 بجے۲۲    / اپریل   ۲۶ء:علم گناہوں کے ساتھ کیسے نافع ہو گا؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔دارالعلوم امینیہ گلشن مسجد میر پور خاص*

*بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

حضرت شیخ کا بعد فجر رہائش گاہ کے قریب ہی مسجد دارالسلام میں بیان ہوا۔

بیان کے بعد فورا ہی ناشتے کا نظم تھا رات بھی چونکہ دو بج گئے تھے جس کی وجہ سے آرام کم ملا ،ناشتے کے فورا بعد سب احباب نے آرام کیا ۔۔ حضرت والا نے بھی آرام فرمایا۔۔ پونے گیارہ بجے سب کو بیدار کیا گیا کہ تیاری کرکے روانہ ہوجائیں بیان کی ترتیب ساڑے گیارہ بجے کی تھی۔۔ الحمدللہ ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان سے پہلے جناب مصطفی صاحب نے نعت شریف کے اشعار سنائے۔۔

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ برکت والا طالبعلم کیسے بنتے ہیں؟ بدنظری کرنا اس کے بعد شرم گاہ کی حفاظت نہیں ہوگی۔۔ بلعم باعور کا عبرتناک واقعہ کہ ایک بدنظری کا مشورہ دینے پر اس کا کیا حال ہوا۔ علم گناہوں کے ساتھ کیسے نافع ہوگا؟ دوستی پر نصیحت دیکھ تیرا گہرہ دوست کون ہے؟مثال چوہے اور مینڈک کی دوستی۔ برصیصا کا عبرتناک واقعہ کتنا عبادت گذار تھا کہ خانقاہ سے نیچے نہیں اترتا لیکن ایک بدنظری سے کیسےبرباد ہوا کہ خاتمہ بھی خراب ہوگیا۔۔ عامل اور عملیات سے بہت بچیں۔۔ عامل اور عملیات کی حقیقت پر اہم مضامین بیان ہوئے۔۔ امرد لڑکوں سے بھی بہت محتاط رہنا ہے۔۔

نفسِ امارہ سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ لعنت کا مطلب اللہ کی رحمت سے دوری اور یہ لعنت ایک بدنظری سے آتی ہے۔۔ حُسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے۔۔ طلباء کرام کو نصیحت کہ علم دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ والا بننے کی بھی فکر کریں ۔۔