سفر سندھ  فجر ۲۳    / اپریل   ۲۶ء:اکڑ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام:۔مدرسہ عربیہ دارالسلام مسجد دارالسلام میر پور خاص*

*بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا اس سفر کا یہ آخری بیان ہے۔۔ کل رات بسم اللہ مسجد میں بہت ہی اہم اور جامع بیان ہوا۔۔ کل مقامی لوگ بہت زیادہ جمع تھے بیا ن کے بعد رہائش گاہ میں بھی لوگ بہت جمع ہوگئے کھانے کے بعد تقریبا ایک بجے تک مجلس چلتی رہی حضرت والا کے حجرہ میں بالکل جگہ نہیں تھی احباب کمرے سے باہر دروازے اور کھڑکیوں میں کھڑے ہوکر مجلس سن رہے تھے۔۔

حضرت والا ایک بجے فرمایا کہ صبح سفر بھی ہے اس لیے اب سب آرام کریں۔۔ بعد فجر بیان کاآ غاز ہوا۔۔ ان شاء اللہ آج مرکزی  بیان حضرت شیخ دامت برکاتہم کا ہوگا اُس کے بعد کل جمعہ بیان اور اتوار کی صبح کی مرکزی مجلس بھی ہوگی اُس کے بعد حضرت والا کا پھر حیدرآباد کی طرف کا سفر ہوگا یہ سفر بھی اسی طرح جمعرات تک کا ہوگا۔۔

دورانیہ 59:14