عصر مجلس ۹  مئی  ۲۶ء:مایوسی نہیں اللہ کی رحمت سے امید         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*بیان کے کچھ اہم نکات:۔* *اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت، توبہ کی اہمیت، اور مایوسی کے نقصان پر تفصیلی نصیحت فرمائی۔*

*فرمایاکہ شیطان انسان کو گناہوں کی وجہ سے مایوس کرتا ہے* *تاکہ وہ اللہ سے دور ہو جائے، جبکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت لا محدود ہے اور کوئی بھی گناہ اس کی مغفرت سے بڑا نہیں۔

* *اللہ تعالیٰ معاف کرنا پسند فرماتے ہیں اور بار بار توبہ کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں۔

* *گناہوں کے باوجود بندے کو کبھی ناامید نہیں ہونا چاہیے بلکہ فوراً توبہ اور استغفار کرنی چاہیے۔*

*نیک لوگوں اور اللہ والوں کی صحبت انسان کو اللہ کے قریب کرتی ہے۔*

*تقویٰ اور گناہوں سے بچنے کا حکم اس لیے ہے تاکہ بندہ اللہ سے دور نہ ہو۔* *اگر انسان سے بار بار غلطی ہو جائے تو بھی بار بار توبہ کرنی چاہیے۔*

*اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی معمولی رجوع اور ندامت پر بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔*

*نیک دوستی اختیار کرنا اور گناہوں والے ماحول سے بچنا ضروری ہے۔*

*دورانیہ* *22:57*