فجرمجلس ۱۰  مئی  ۲۶ء:اللہ کی محبت اور تزکیہ نفس       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔۔ دنیا کی بے ثباتی، قبر کی حقیقت، اللہ تعالیٰ کی محبت، نفس کی اصلاح اور گناہوں سے بچنے کی اہمیت ۔ دنیا کی ظاہری چمک دمک، دولت، کاروبار، گاڑیاں اور آسائشیں قبر میں کسی کام نہیں آتیں۔ اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا، تقویٰ اور نفس کی حرام خواہشات کو چھوڑنے میں ہے۔

اور فرمایا جس خوشی میں اللہ ناراض ہو، اس خوشی کو اختیار کرنا “خلافِ غیرتِ بندگی” ہے۔ تصوف، طریقت اور تزکیۂ نفس کی حقیقت یہ شریعت سے الگ کوئی چیز نہیں بلکہ شریعت پر محبت، اخلاص اور دردِ دل کے ساتھ عمل کرنے کا نام ہے۔ نگاہوں کی حفاظت، گندی فلموں اور حرام تعلقات سے بچنے، اور دل کو پاک رکھنے پر اہم نصائح۔

اور حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ ، حضرت مولانا شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی اور دیگر اکابرین کے واقعات بیان فرمائے جس سے اللہ کی محبت، سجدے کی لذت، قرآن کی تلاوت کا شوق اور اہل اللہ کی صحبت کی برکت بیان کی گئی ہے۔ دنیا فانی ہے، آخرت باقی ہے۔ اللہ کی محبت حاصل ہو جائے تو گناہ چھوڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ طریقت دراصل شریعت کو محبت کے ساتھ ادا کرنے کا نام ہے۔

دورانیہ 33:38