جمعہ بیان   ۱۵  مئی  ۲۶ء:بدنظری کا گناہ اور اس کے نقصانات   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

09:02) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے نعت شریف کے اشعاپڑھے۔۔۔

سکون پایا ہے بے کسی نے، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں

خیالِ حضرتﷺ جب آ گیا ہے، تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں

09:03) پھرحضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔جس دل میں ہے تجّلی ٔ مولائے کائنات

جس دل میں ہے تجّلیٔ مولائے کائنات اس کی نظر سے گرگئی لیلائے کائنات

وہ رشکِ سلطنت بھی ہے اور رشکِ کائنات دل میں تری نسبت کی جسے مل گئی سوغات

محسوس جب ہوئے ہیں ترے قرب کے نفحات جیسے مری حیات کو ملتی ہے صد حیات

جلوہ فگن ہے جب سے ترا فیضِ اسمِ ذات مشہود ہوئے جاتے ہیں جیسے کہ مغیبات

ہوتا ہے ورد جب بھی ترا نام زباں پر ہے رشکِ سلاطیں ترا مسکینِ کائنات

جلوئوں سے ترے سب مری نظروں سے گرگئے انجم ہو یا قمر ہو کہ خورشیدِ کائنات

تاجوں کے موتیوں سے بھی افضل ہیں دوستو جوتوں میں اہلِ دل کے جو ہیں خاک کے ذرّات

جب کہتی ہے اللہ زباں ایسا لگے ہے کرتی ہے ذکر ساتھ مرے ساری کائنات

جس وقت تری یاد میں ہوتا ہوں میں مشغول گر جاتی ہے نظروں سے مری ساری کائنات

اخترؔ کے جو لمحات تری یاد میں گذرے ہیں بس وہی لمحات مرے حاصلِ حیات

21:22) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔ خلوت اور جلوت ::: اللہ کا پیاراخلوت جلوت میں ایک جیسا ہی رہتا ہے۔۔۔

23:53) ظاہری اورباطنی گناہ۔۔۔

26:49) تکبّر اورجاہ دوخطرناک بیماریاں ہیں۔۔۔

29:43) خدا کے لیے کفّار کی تعریف مت کرو۔۔۔

33:54) جنت کا قافلہ کون ساہے؟۔۔۔

35:31) اللہ تعالیٰ نے اپنی دوستی کیوں فرض کی؟۔۔۔

36:30) کالے گورے سے کچھ نہیں ہوتا اصل چیز ایمان ہےاگر ایمان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔۔۔ کسی کے قد ،رنگ یا لکنت وغیرہ پر ہنسنا دراصل اللہ تعالیٰ پر ہنسنا ہے۔۔۔ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں اس لیے کسی تعریف پر اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھنا چاہے سب اللہ تعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہیے۔۔۔ چارقسم کی تعریفیں: (ا) بندہ اﷲ کی تعریف کرے۔(۲) اﷲ بندہ کی تعریف کرے۔ (۳) بندہ بندے کی تعریف کرے۔(۴) اﷲ خود اپنی تعریف کرے اور یہ چاروں قسمیں اﷲ کے لیے خاص ہیں، کوئی مخلوق اس لائق نہیں کہ اس کی تعریف کی جائے، اگر کسی کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ دراصل اﷲ ہی کی تعریف ہے کیونکہ بندہ میں اگر کوئی خوبی ہے بھی تو وہ اﷲ ہی کی عطا ہے

42:29) اصلاح نہ کرانے سے آدمی اپنے آپ کو نیک سمجھنے لگتا ہے۔۔۔

43:38) حسن خاتمہ کے لئے سات مدلل نسخے::: حسن خاتمہ کا نسخہ نمبر ۱ ۱۔ہر فرض نماز کے بعد الحاد(آہ و زاری)سے یہ دعا پڑھنا : ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ھدیتنا وھب لنا من الدنک رحمۃ انک انت الوھاب حسن خاتمہ کانسخہ نمبر۲ اس دعا کامعمول بنالیں جوحدیث پاک میں ہے ،استقامت اور حسن خاتمہ کے لئے کثرت سے پڑھتے رہیں ۔ یاحی یاقیوم برحمتک استغیث (مشکوٰۃ ص ۲۱۶) حسن خاتمہ کا نسخہ نمبر ۳ مسواک کرنا ہے حسن خاتمہ کا نسخہ نمبر ۴ ایمان موجودہ پر شکر ہے حسن خاتمہ کا نسخہ نمبر ۵ بدنظری سے حفاظت حسن خاتمہ کانسخہ نمبر۶ اذان کے بعد کی دعا ہے جس کو دعائے وسیلہ بھی کہتے ۔اذان کے کلمات کا جواب دے دیجئے پھر جب اذان ختم ہو آپ درود شریف پڑھ کر دعائے وسیلہ پڑھیے: اللھم رب ھذا الدعوۃالتامۃ والصلوۃ القائمۃ ات محمدن الوسیلۃ والضیلۃ وابعثہ مقام محمود ن الذی وعدتہ انک لاتخلف المیعاد یہ آخری جملہ مسند امام بیہقی میں ہے ۔اس دعا پر وعدہ ہے کہ حلت لہ شفاعتی۔ حسن خاتمہ کانسخہ نمبر ۷ اہل اللہ کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے محبت کرنا صرف اللہ کے لئے

51:18) ہمارا سب سے بڑادشمن ہمارا نفس ہے۔۔۔

59:21) گناہ کو گناہ سمجھنے والا 99فیصد کامیاب ہے۔۔۔

01:01:36) بد نظری کا گناہ اور اس کے نقصانات:۔۔۔ عشقِ مجازی عذاب الہی ہے۔۔۔

01:13:07) قربانی کے فضائل اور نہ کرنے پر وعید:۔۔۔ قربانی میں ریا کاری سے بچیں۔۔۔

01:18:26) داڑھی اور مونچھوں کا شرعی حکم۔۔۔

01:22:07) جمعہ کے بعد والی سنتوں کی اہمیت۔۔۔

دورانیہ 1:19:48