عشاء مجلس ۲۰ مئی ۲۶ء:پاکیزہ زندگی کا راستہ ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم خلوت و جلوت میں اللہ کا خوف :۔ اہلِ جنت کی پہچان:۔ اللہ والوں کی زندگی: خوفِ خدا، والدین کی خدمت اور نفس کی حفاظت:۔ حضرت والا نے اللہ والوں کی صفات، خوفِ خدا، نفس کی اصلاح، والدین کی خدمت، اور دین پر استقامت کو نہایت درد اور محبت کے انداز میں بیان فرمایا ۔ قرآن کی آیت: {وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ} کی روشنی میں بتایا گیا کہ اہلِ جنت کی دو بڑی نشانیاں ہیں اللہ کے سامنے جواب دہی کا خوف نفس کو گناہوں اور خواہشات سے روکنا یہ بھی فرمایا کہ اصل تقویٰ یہ ہے کہ انسان خلوت اور جلوت دونوں میں اللہ کو حاضر ناظر سمجھے۔ نگاہوں کی حفاظت اور حرام سے بچے اللہ کی رضا کو ہر خواہش پر مقدم رکھنا ہی سچی بندگی ہے۔ فرمایاکہ اللہ کی ہر نعمت اتنی بڑی ہے کہ اس کا مکمل شکر ادا کرنا ممکن نہیں۔ اہم نصیحت کہ دین کو سختی اور مایوسی سے نہیں بلکہ محبت اور خوش اخلاقی کے ساتھ پھیلایا جائے۔ لوگوں کو اللہ کی رحمت سے جوڑنا چاہیے، نہ کہ صرف خوف میں مبتلا کرنا۔ | ||