عصر مجلس  ۲۱  مئی  ۲۶ء:حلال رزق کی اہمیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

بیان کے کچھ اہم نکات:۔ تقویٰ، گناہوں سے بچنے اور حلال و حرام کی تمیز کی اہمیت کو نہایت دردسے بیان فرمایا۔ فرمایا کہ “لا الٰہ الا اللہ” کا تقاضا یہ ہے کہ دل سے غیر اللہ اور ہر قسم کے گناہ کو نکالا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور محبت حاصل ہو۔ چھوٹے گناہوں کو خطرناک فرمایا کہ معمولی مت سمجھیں اکابرین کے واقعات بیان کیے کہ صغیرہ گناہ بار بار کرنے سے کبیرہ بن جاتا ہے۔ جھوٹ، بدنگاہی، بے پردگی، اور حرام کمائی یہ سب بڑے گنا ہ ہے جس نے روحانیت تباہ ہوجاتی ہے۔

حلال رزق کے موضوع پر کئی واقعات بیان فرمائےجن میں بزرگوں کی حلال کھانے کے بارے میں انتہائی احتیاط کو بیان فرمایا۔۔ اور فرمایا کہ اللہ کے مقبول بندے حرام مال سے بچنے میں بہت سخت ہوتے ہیں۔

طلباء کرام کو اہم نصیحت کہ چھٹیوں میں اپنے گھروں اور علاقوں میں جا کر دین، نماز، قرآن اور اخلاق کا نمونہ بنیں، نہ کہ لوگوں کے لیے بدعملی کا سبب۔ اور فرمایاکہ نیک لوگوں کی صحبت انسان کو بلند کرتی ہے جبکہ گناہگاروں اور حرام خوروں کی صحبت انسان کے دین و دل کو خراب کر دیتی ہے۔