جمعہ بیان ۵ جون ۲۶ء:اللہ کو ناراض کرنے سے زندگی تلخ ہو جاتی ہے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 14:32) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجازِ بیعت جناب مولانا شاہین اقبال اثر صاحب کے اشعار پڑھے۔۔۔ ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون مرکزِ اہلِ دل اہلِ علم اہلِ فن مرجع اصفیاء محورِ حسنِ ظن جس میں تشریف فرما ہیں شاہِ سخن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون وجہ تزئینِ گلشن وہ جانِ چمن نازِ کُل فخرِ گُل رشکِ سرو و سمن آبروئے تکلم وہ شیریں دہن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون باعثِ روشنی اہلِ دیں کے لئے وجہ تسکینِ دل سالکیں کے لئے ظلمتِ شب میں اِک روشنی کی کرن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون رہبرِ اولیاء غوث و قطبِ زماں مرجعِ اہلِ دل معرفت کی دُکاں دردِ عشقِ حقیقی کا زرّیں مشن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون عشق کا ساز ہے، جذبِ پنہاں کی لَے منہ کو لگتی نہیں اس کے دنیا کی مے جس نے پی لی ہے تیری شرابِ کہن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون فہم کی چاندنی صحبتوں کا دِیا علم کی روشنی عشق کا راستہ اتباعِ شریعت میں دیوانہ پن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون شاذ و نادر ہی دنیا میں ہیں راہبر جس کے ہوں مقتدی اہلِ علم اس قدر ماہرِ فن کے ہیں قدرداں اہلِ فن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون یہ کہ عشقِ حقیقی کی ہے درسگاہ اس میں سکھلائی جاتی ہے پُر درد آہ اس کو کہتے ہیں روحانیت کا چمن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون ان نگاہوں کا صدقہ ہے مسرور ہوں اور کہنے پہ یہ بات مجبور ہوں اب بھی زندہ ہے حضرت مجدد؎۱ کا فن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون 14:33) پھر حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھےجو حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں کہے گئے۔۔۔ نگاہِ عشق سے بسمل بنائے جاتے ہیں وہ دور ہو کے بھی دل میں سمائے جاتے ہیں خوشا نصیب کہ یہ دن بھی آئے جاتے ہیں یہ اہلِ دل کی ہے مجلس یہاں پہ دل والے اسیرِ دردِ محبت بنائے جاتے ہیں یہ وہ چمن ہے جہاں طائرانِ بے پر و بال بہ سوئے عرش بیک دم اُڑائے جاتے ہیں خدا گواہ کہ ناآشنائے درد یہاں نگاہِ عشق سے بسمل بنائے جاتے ہیں خدا رکھے مرے ساقی کا مے کدہ آباد یہاں پہ عشق کے ساغر پلائے جاتے ہیں 17:32) بیان کاآغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔: دین کے احکامات میں اعتراض مت کریں۔۔۔ 29:11) اللہ تعالیٰ کے اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟۔۔۔ 32:48) اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکہ سکون حاصل نہیں ہوسکتا۔۔۔ دل گلستان تھا تو ہر شے سے ٹپکتی تھی بہار دل بیاباں کیا ہوا عالم بیاباں ہوگیا 41:54) بیٹیوں کی پیدائش پر منہ مت سکیڑیں۔۔۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نانابنے داد نہیں بنے۔۔۔ منحوس چیز گناہ ہیں۔۔۔ 44:10) اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والی زندگی تلخ زندگی ہوتی ہے۔۔۔ 47:48) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے بغض کرنا دراصل آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بغض کرنا ہے۔۔۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے محبت ہمارا ایمان ہے۔۔۔ 51:06) کفّار کی نقل مت کریں۔۔۔ 59:33) بدنظری کاگناہ اور نظر کی حفاظت پر انعامات۔۔۔ توبہ اور اس کی برکات۔۔۔ گناہو ں کی جگہ سے فرار اختیار کرو۔۔۔ 01:14:15) ریّا بڑا خطرناک مرض ہے۔۔۔ ایک حاجی صاحب کا لطیفہ۔۔۔ 01:16:42) دُعا۔۔۔ دورانیہ 1:13:49 | ||