سفر سوات مغرب مجلس ۱۰ جون ۲۶ء:ریا کی حقیقت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں تیمر گرہ دیر کی طرف قافلہ روانہ ۱۰روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔ ( سوات و،تیمر گرہ چترال،اپردیر)۔۔۔۔۔ جون 2026 _ سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...........تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر.........سارے عالم کو مجنوں بنائیں_ بعد مغرب (بیان) تاریخ:۔10.06.26 بمقام:مدرسہ کاشف العلوم تیمر گرہ دیر عنوان:ریا کی حقیقت مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم آج قافلہ سوات سے روانہ ہوگیا۔۔ دوپہر بارہ بجے بیان کی ترتیب سوات میں تھی بیان تقریبا سوا ایک تک ختم ہوا پھر ڈیڑھ بجے ظہر نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کےبعدفورا ہی سب احباب نے کھانا کھایا پھر اعلان کردیا گیا کہ کھانا کھا کر فورا ہی سامان کاروں میں اور کوسٹروں میں لوڈ کرلیں کیونکہ تین بجے روانہ ہونا ہے پہلے سے ہی ساری ترتیب بنادی گئی کہ کون کس کار میں بیٹھے گا اور کون کوسٹر میں اور سب کو یہ بھی بتادیا کہ جس ترتیب سے بتایا ہے اسی ترتیب سے سب اپنی ذمے داری سے سامان لوڈ کرکے اپنی اپنی جگہ بیٹھ جائیں ۔ تقریبا ایک گھنٹہ لگا سامان اپ لوڈ کرنے اور ترتیب کرنے میں کیونکہ حضرت والا کے ساتھ احباب کی تعداد ماشاء اللہ بہت زیادہ ہے اور دن بہ دن اس میں اضافہ ہورہا ہے۔۔ آج اس قافلے میں حضرت کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب دامت برکاتہم بھی شامل ہوگئے ہیں ۔۔ قافلے کو ٹھیک تین بجے روانہ کردیا گیا اور تقربیا سوا دو گھنٹے کا سفر طے کرکے تیمرہ گرہ پہنچ گئے ۔۔ عصر نماز چھ بجے تھی تو پندرہ منٹ سب نے قیلولہ کیا اور پھر عصر نماز ادا کی۔۔ عصر نماز کے بعد ہی سب کے لیے مہمان خانے میں چائے کا نظم تھا ۔ چائے پینے کے بعد حضرت والا کا قیام ایک دوسرے مہمان خانے میں تھا سب احباب وہاں چلے گئے وہاں ایک بہت بڑا صحن تھا اور جہاں چاروں طرف ہریالی تھی ایک باغ بنا ہوا تھا حضرت والا وہاں تشریف فرما ہوئے اور آس پاس کے کافی علماء کرام اور مقامی لوگ جمع ہوگئے پھر اسی دوران مغرب تک دین کی باتیں چلتی رہیں ۔۔ مغرب سے دس منٹ پہلے حضرت والا نے اعلان فرمایا کہ جن کا وضو نہیں مجمع زیادہ ہے وضو کرلیں ۔ بعد مغرب بیان کا آغاز ہوا۔۔ اس بیان کے کچھ اہم نکات:۔ خیانت والا کیسے اللہ والا بن سکتاہے۔ اصلاح یزکیھم فرض ہے۔۔ پانچ نفس بیویوں کے حقوق پر نصیحت۔۔ گناہ پر چار گواہ۔۔ اسمارٹ فون میں پڑ کر اپنی زندگی کو تباہ کرنا والدین کی آہ لینا۔۔ یہ سیل فون نہیں بلکہ ہیل فون ہے۔ نظربازی شیطان کا زہر میں بجھایا ہوا تیر ہے۔ نظر کی حفاظت۔ بدنظری کے نقصانات۔ اسمارٹ فون کی وجہ سے والدین اپنی اولاد پر توجہ نہیں دیتے۔ موبائل کا چسکا ایسا ہے کہ ایک تعلق والے امام صاحب نے دو مہینے تک فجر کی نماز نہیں پڑھائی۔ جس کا کوئی مشیر نہیں ہوتا اس کا مشیر شیطان و ہامان ہوتے ہیں۔ ریا کس چیز کا نام ہے۔۔ | ||