مجلس۷ مئی ۲۰۱۵ء:درد بھری باتیں حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب ثروت صاحب نے اشعارِ عارفانہ پیش فرمائے۔بعد ازیں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ جناب انجینئر مولانا سہیل صاحب دامت برکاتہم نے مختصر بیان فر مایا،حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےچند واقعات بیان فرمائے اور سعودی عرب سے آئے ہوئے حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ جناب قیصر امام صاحب کا تعارف  کروایا۔تعارف کے بعد جناب قیصر امام صاحب نے نہایت پُر اثر  بیان فرمایا، دوران ِ بیان بڑے حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت  اور وابستگی  کا حال نہایت اثر انداز میں پیش فرمایا۔ اس ضمن میں حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے حضرت رحمۃ اللہ علیہ سےوالہانہ محبت اور قلبی تعلق کا ذکرکیا، کئی واقعات سنائے۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۴۰ منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries