مجلس۲۲مئی ۲۰۱۵ء:حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فارسی اشعار و تشریح! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے آغاز میں جناب مصطفیٰ صاحب نےحضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار ِمعرفت پیش فرمائے، بعد ازیں بڑے حضرت والا ؒ کے خلیفہ حضرت مولانا سہیل احمد صاحب دامت برکاتہم نے مرشدی و مولائی صدیق زمانہ جنید وقت حضرت میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےوہ فارسی اشعار سنائے جو حضرت میرصاحبؒ نے حضرت شیخ العرب والعجم ؒ کی شان میں کہے تھے؛ حضرت مولانا سہیل صاحب نے اشعار کی تشریح میں حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ رفیعہ ،عشقِ شیخ ، تعلق مع اللہ کےچند واقعات بھی بیان فرمائے، اور کچھ اپنے واقعات بھی سنائے۔ آج کی مجلس بہت خاص تھی جس کا دورانیہ ۱ گھنٹہ منٹ رہا۔ | ||