مجلس ۹  جون ۲۰۱۵ء:اللہ کا ہر فیصلہ ہمارے حق میں بہتر ہی ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں  جناب ثروت صاحب دامت برکاتہم  نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارِ معرفت سنائے پھر اشعار  کے بعد  بڑے حضرت والا  شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے  خلیفہ حضرت مولانا سہیل صاحب دامت برکاتہم  نے پشاور سے تشریف لائے ہوئے  بڑے حضرت کے قدیم خادم و خلیفہ حضرت مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم کا  مختصر تعارف کروایا۔ بعد تعارف حضرت مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم کا درد بھرا بیان ہوا، چونکہ مفتی صاحب حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد پہلی بار حاضر ہوئے تھے ، اس لئے حضرت مفتی صاحب یہ بیان تعزیتی تھا، جس میں حضرت نے’’اناللہ وانا الیہ راجعون‘‘ کی تفسیر  اور حدیث شریف کی دُعا’’ اللھم اجرنی فی مصيبتی واخلف لی خيرا منہا‘‘کی تشریح کےذیل میں حضرت ؒکے وصال کے عظیم صدمے پر اپنی اور حاضرین کی تسلی فرمائی۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً  ۳۷ منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries