اتوارمجلس۱۴  جون ۲۰۱۵ء:ماہِ رمضان ہے عہدِ وفا کی تکمیل!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں حضرت والا شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کا مختصر بیان’’ تحفہ ماہِ رمضان‘‘   سنوایا گیا  یہ درد بھرا بیان حضرت کی علالت کے بعد  مورخہ ۴ نومبر ۲۰۰۲ء کو ہوا تھا۔ اس پُر اثر  بیا ن کے  بعد  جناب مصطفیٰ  صاحب نے  حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے  اشعار پیش فرمائے، پھر حضرت والا  شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے  خلیفہ جناب رمضان صاحب دامت برکاتہم  نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے درد بھرے اشعارِ محبتِ الٰہیہ اپنے خاص انداز میں سنائے۔   اشعار کے بعد حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کا بیان ِ آہ و فغان ، عاشقانہ والہانہ ہوا۔
حضرت کے  وعظ کے خاص مضامین میں :
رمضان المبارک کی فرضیت کا مقصد تقویٰ ہے، رمضان المبارک  میں صحبتِ شیخ  کی اہمیت اور فائدے، سچے اللہ والوں کی پہچان اور ان کی کامل  اتباع، فنائے نفس، گناہوں کے تقاضوں کا آنا بُرا نہیں ، اُن کو لانا، جمانا، پکانا، ٹھہرانا، حرام مزہ لینا  منع ہے،  گناہوں کے تقاضوں کو دبانے سے ہی تقویٰ کا نور حاصل ہوتا ہے،اہل اللہ جنت سے افضل ہیں، حضرت مفتی حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ  کے واقعات و ارشادات،  اپنے   نفس کو مٹانے کا درد بھرا واقعہ  ۔۔ اور دیگر پُر اثر واقعات  شامل تھے۔،  آج کی مجلس معمول سے زیادہ طویل ہوئی اور تقریباً پونے دو گھنٹے تک جاری رہی ۔ مجلس کے بعد رمضان المبارک کے حوالے سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ’’ تحفہ ماہِ رمضان‘‘ تقسیم کیا گیا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries