مجلس ۲۸جون ۲۰۱۵ء:۱۹۹۴ء  میں حضرت والاؒ کی  بہت خاص مجلسِ اشعار

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں  حضرت سید ثروت حسین صاحب نے سیدی و سندی محبی و محبوبیحضرت اقدس میر صاحب رحمۃاللہ علیہ  کےاشعارجو کہ حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کی جدائی میں  ہوئے تھے،پیش فرمائے، بعد ازیںحضرت مولانا سہیل صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کی ۱۹۹۴ ؁ء میں ہونے والی ایک خاص مجلس سنوائی،  جس کا پسِ منظر یہ ہے کہ سعودیہ عرب کے تبلیغی جماعت کے امیر حضرت مولانا سعید احمد خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ  جو کہ حضرت والا ؒ سے بہت محبت فرماتے تھے اور جب بھی تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں پاکستان تشریف لاتے تو خانقاہ  ضرور تشریف لاتے تھے، چنانچہ ۱۹۹۴ ء میں بھی تشریف لائے اور حضرت والا سے اشعار سنانے کی فرمائش کی، حضرت والا کے حکم پر طالب علم مولانا عبد الناصر صاحب نے حضرت کے فارسی اشعار سنائے، جس کی تشریح بھی حضرت والا نے فرمائی۔  اشعار کے بعد حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے عرض کیا کہ  حضرت مولانا سعید احمد خان صاحب کی فرمائش ہے کہ خود حضرت والا  بھی  اپنے چند  اشعار   سنادیں، تو حضرت والا نے کرم فرمایا اوردرد بھرےاشعار   ترنم سے سنائے۔ آج کی مجلس کا دورانیہ ۳۷ منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries