مجلس۲۱۔اگست۲۰۱۵ء: قلبِ سلیم اللہ والوں سے حاصل ہوتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج کی مجلس میں اسلام آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست  حضرت اقدس شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا  درد بھرا بیان سنوایا گیا۔ حضرت  پنجاب کے دینی سفر پر تشریف لے گئے۔   حضرت ِ اقدس کا درد بھرا بیان  تقریباً ایک گھنٹہ ۴۵ منٹ جاری رہا۔حضرت کے بیان کے اہم مضامین درج ذیل ہیں:

    •    بدنظری کی نحوست
•    ٹی وی اور انٹرنیٹ کی تباکاریاں
•    اللہ کے عاشق دنیا والوں کی ملامت سے نہیں ڈرتے
•    اللہ والوں کی صحبت فرض ہے!
•    اللہ کے نام کی مٹھاس
•    گناہوں کی وجہ سے اللہ کے نام کا مزہ نہیں ملتا
•    اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو!
•    اللہ کی رحمت اور معافی لامحدود ہے!
•    گناہ چھوڑنے والا اللہ کا ولی ہے
•    گناہ سے بچنے والا سب سے بڑا عبادت گزار ہے
•    نیکیوں کا نور گناہوں سے بچنے سے محفوظ رہتا ہے
•    اللہ والا وہ ہے جو جان دے گا لیکن اللہ کو ناراض نہیں کرے گا۔
•    توبہ گناہوں کے پہاڑوں کو اُڑا دیتی ہے۔
•    کبیرہ گناہ ؛توبہ کی چار شرطوں سے معاف ہوتے ہیں۔
•    اللہ کا عاشق گناہ کرے گا نہیں لیکن ہوسکتا ہے!
•    گناہ ہونا تعجب کی بات نہیں ہے معافی نہ مانگنا تعجب کی ہے!
•    ہم کو اللہ تعالیٰ  معاف فرمانا چاہتے ہیں جبھی تو فرمایا استغفروا ربکم ۔۔۔
•    جذبِ الٰہی   میں صرف ‘‘من یشاء ’’کی قید ہے۔ یعنی جس کو اللہ چاہتے ہیں اُس کو جذب فرمالیتے ہیں
•    اللہ تعالیٰ کتنا معاف فرماتے ہیں:  حضرت وحشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےجذب کا درد بھرا واقعہ۔۔۔
•    اللہ کتنے پیارے ہیں؟ ۔۔۔۔۔ پوچھو حضور ﷺ کے خونِ مبارک ، پوچھو میدان ِ اُحد میں ایک ہی دن میں شہید ہونے  ۷۰ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے۔۔۔
•    اللہ کے احسان کوئی نہیں گن سکتا۔
•    ارے بھائی کچھ نہیں چھوڑنا۔۔۔ نہ ڈگریاں چھوڑنی ہے۔۔۔ نہ نوکریاں چھوڑنی ہے۔۔صرف گناہ چھوڑنے کی بات ہے
•    ہمارے کتنے بھی گناہ ہوجائیں خبردار اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔معافی مانگ لو!
•    ڈاڑھی کے احکام۔۔۔ حسینوں کی نظروں میں سیلکٹ ہونے کی فکر نہ کرو ۔۔۔ اللہ و رسول ﷺ کی نظر میں سیلیکٹ ہونے  کی فکر ہونی چاہیے۔۔۔
•    حضورﷺ ہمارے آئیڈیل ہیں۔۔۔ حضور ﷺ کے نقل میں ہی نجات ہے۔۔۔
•    قلب ِ سلیم کی  پانچ تفسیر۔۔۔
1.    الذی ینفق مالہ فی سبیل ۔البر جو اللہ کے راستے میں مال خرچ کرتا ہے
2.    الذی یرشد بنیہ الی الحق ۔جو اپنی اولاد کو بھی نیک بنائے۔
3.    الذی یکون قلبہ خالیا عن العقائد الباطلہ۔ جس کا دل باطل عقیدوں سے پاک ہو۔
4.    الذی یکون قلبہ خالیا عن غلبۃ الشہوات۔ جس کا دل شہوتوں کے غلبہ سے پاک ہو،
5.    الذی یکون قلبہ خالیا عما سوی اللّٰہ۔ جس کا دل ماسویٰ اللہ سے خالی ہو۔
•    والدین کے حقوق پر درد بھرے واقعات۔۔۔
•    ماں باپ کو ستانے کا وبال۔۔۔ عبرت ناک واقعہ۔۔۔ باپ  کو تھپڑ اور لاتیں مار دیں!!
•    علم الگ چیز ہے عمل الگ چیز ہے۔۔ بریانی  کا علم ہونا اور ہے بریانی بنا لینا الگ چیز ہے!
•    ماں باپ کےلئے دُعا مانگنے کا خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا! رب ارحمھا کما ربینی صغیرا
•    ماں باپ کو ستانے پر وعید۔۔۔
•    ماں نے ۲ سال تک ہمیں اپنا خون دودھ کی شکل میں پلایا ہے۔۔۔
•    بیویوں کے حقوق۔۔
•    ماں باپ کی کبھی آہ مت لینا۔۔ اِن کی آہ براہ راست آسمان پر جاتی ہے۔۔
•    صدقۂ جاریہ پر تو یقین ہے لیکن گناہ ٔ جاریہ پر یقین نہیں ہے۔۔۔
•    جس دن جان سے زیادہ ایمان پیارا ہوگا  اُس دن گناہ چھوڑنا آسان ہوجائے گا۔۔
•    کون سا مال اور کون سی اولاد قیامت کے دن کام آئے گی؟
•    حضرت فرخ رحمۃ اللہ علیہ اور اُن کے محدث بیٹے  درد بھرا واقعہ
•    اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی معرفت اور پہچان
•    اللہ تعالیٰ سے معرفت اللہ والے کرواتے ہیں
•    اللہ والے کے اتنا ساتھ رہوں کہ اُن جیسے ہوجاؤں!
•    اللہ والے کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا خزانہ ہے بس اُن سے کَنیکٹ ہوجاؤں۔
•    اہل اللہ اپنے دل میں نسبت مع اللہ کا موتی رکھتے ہیں!
•    اہل علم اور علم دین کی قدرو قیمت
•    جو ہمارے پاس ہے وہ فناہوجائے گاجو اللہ کے پاس پہنچ جائے گا وہ باقی ہو جائے گا۔ اگر چاہتے ہو  کہ ہماری جوانی، مال  باقی ہوجائے تو اللہ پر فدا کردو!
•    جو دین کے کام میں لگتے ہیں اُن کو اللہ تعالیٰ  خود کھلاتے ہیں!
•    حضرت والا رحمہ اللہ علیہ اولیائے صدیقین کے آخری سرحد کی دعوت دیتے تھے
•    صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبر  اوربڑائی نکلتی ہے!!
•    بڑی مونچھیں رکھنے پر  ۴ وعیدیں، مردوں کو ٹخنہ کھولنا فرض ہے!
•    دل کا برتن گندا ہے تو اللہ تعالیٰ کیسے اس دل میں آئیں گے ۔
•    لطیفہ: منسٹر صاحب کا پاگل خانے کا دورہ!
•    لطیفہ: فیس بک کی لعنت۔۔ جمعدار کا واقعہ!
•    دین قیامت تک کےلئے ہے۔۔۔
•    عورتوں پر بھی نظر کی حفاظت کرنا فرض ہے!! واقعہ: حضور ﷺ نے امہات المومنینؓ کو نابینا صحابیؓ  سے پردہ کروایا۔۔ اور اب  ٹی وی پر عورتیں غیر مردوں پر دیکھ رہی ہیں۔۔۔
•    ہمارے تعلیمی اداروں اسکولوں میں کیا دین سکھایا جاتا ہے؟  نہیں!
•    لطیفہ: چائنیز مریض  کا آخری پیغام!!
•    قلب ِ سلیم اللہ والوں سے ملے گا!!
•    سچی توبہ کی چار شرطیں
o    ظاہر ی اور باطنی گناہ سے الگ ہونا۔
o    ندامت ہونا۔
o    پکا ارادہ کہ آئندہ گناہ نہیں کروں گا۔
o    جس کا حق مارا ہو اُس کا حق ادا کرنا۔
•    درد بھری اختتامی دُعا

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries