مجلس۲۲۔اگست۲۰۱۵ء: جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج کی مجلس میں بعد نماز عشاء جامع مسجد نمرہ ، فیز ۱،مارگلہ ٹاؤن ، اسلام آبادسے  بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست  حضرت اقدس شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کا  درد بھرا بیان سنوایا گیا۔ حضرت  پنجاب کے دینی سفر پر تشریف لے گئے۔   حضرت ِ اقدس کا درد بھرا بیان  تقریباً ایک گھنٹہ ۴۵ منٹ جاری رہا۔حضرت کے بیان کے اہم مضامین درج ذیل ہیں:

::::::اہم مضامین::::::

    •بدنظری ، عشق مجازی امرد پرستی کی نحوست
•    کارٹون کی لعنت اور تباہ کاریاں
•    حضرت شیخ دامت برکاتہم کی آواز میں ترنم سے حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار
•    اللہ تعالیٰ اتنے پیارے اتنے  پیارے ہیں کہ اگر ۵۰ لڑکیوں کو بھی چھوڑنا پڑے  تو  چھوڑدے گا!
•    دوستو! اِن حرام دوستیوں میں کیا رکھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ ایک لطیفہ
•    جو لڑکی جو اپنے اللہ اور رسولﷺ اور ماں باپ کی نہیں ہوئی  وہ تمہاری کیا ہوگی۔۔۔بےپردگی کی نحوست
•    اولاد میری آپ کی نہیں ہے اللہ نے ہمیں تربیت کے لئے دی۔۔۔ تربیت ِاولاد پر نصیحت
•    عورتوں کے بال ستر میں داخل ہیں ۔۔۔
•    اللہ تعالیٰ حضورﷺ کی برکت سے اجتما عی عذاب نہیں دیتے۔۔۔۔
•    حضرت آدم علیہ السلام کی میراث اللہ تعالیٰ سے  رو رو کرمعافی مانگنا ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ کے معافی کے خزانے لامحدود ہیں
•    جن حسینوں پر ہم مرتے ہیں کیا وہ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرواسکتی ہے؟؟
•    دنیاوی حسینوں سے جدائی ہوتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایسے محبوب ہیں کہ ہر وقت وہ ہمارے ساتھ ہیں لیکن گناہوں کی نحوست کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے قرب کا احساس نہیں ہوتا۔
•    اے میرے بھائی پہلے ہم گناہوں کا علاج کروائیں ۔۔۔ پھر اللہ کے نام کا مزہ آئے گا۔۔۔مزہ اس لئے نہیں آرہا کہ ہم گناہوں میں ملوث ہیں!
•    قومیت صوبائیت اور زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہےاور جو اللہ کی نشانی کو حقیر سمجھے گا۔۔۔ اس پر لڑے گا توعلماء فرماتے ہیں کہ سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے۔۔جو اللہ کی نشانی پر لڑے سوچو یہ کتنا بڑا نادان ہے
•    گناہوں کی وجہ سے دل پر کالک لگ جاتی ہے۔۔۔توبہ  نہ کرنے سے دل کالا ہوجاتاہے
•    بدنظری کرتے رہنے سے بریک فیل ہوجاتی ہے۔۔اور زنا، بدفعلی تک پہنچ جاتا ہے۔۔
•    عورتوں پر بھی نظر کی حفاظت فرض ہے۔۔
•    ٹی وی سانپوں کا پٹا را ہے ہماری اولاد کے اخلاق خراب ہورہےہیں۔۔صدقہ جاریہ  پر یقین ہے  لیکن ۔۔۔ گناہ جاریہ پر یقین نہیں ۔۔۔ جو جو ہمارے ٹی وی  پر پروگرام دیکھے گا اُس کو گناہ ہمیں ملتا رہے گا ۔۔۔ مرنے کے بعد بھی ملتا رہے گا
•    گناہ نہ کرنے سے اگر جان چلی جائے تو سودا سستا ہے۔
•    اس بدنظری کی وجہ سے کتنا گناہ ہوتے ہیں۔۔۔والدین کی نافرمانی، بدتمیزی ۔۔۔۔
•    والدین کے حقوق کا بیان۔۔۔ماں باپ کے ستانے والے کا وبال  اور وعید ۔۔۔ ایک بیٹے کی  باپ سے بدتمیزی کا  عبرت ناک واقعہ۔۔۔۔افسوس ہمارے اسکول، کالج ، یونیورسٹی ، انسٹی ٹیوٹ میں ایمان نہیں  سیکھایا جاتا بلکہ۔۔۔ آج  کئی اسکولوں میں سیکس ، ناچنا اور گانا سیکھایا جارہا ہے۔۔۔
•    جو گناہوں میں ڈوب گیا اُس کو اللہ کے نام کا مزہ کیسے ملے گا۔۔۔۔زبانیں محدود ہیں اللہ تعالیٰ کے نام کا مزہ محدود ہے۔
•    حضرت والا نے فرمایا ارےڈیز ائن  کو چھوڑوںڈیز ائنرپر مرو۔۔۔ حسینوں کو چھوڑو۔۔۔ حسینوں کے خالق و مالک پر مرو!
•    حسینوں کا پوسٹ مارٹم۔۔۔۔حسینوں سے چین نہیں ملےگا۔۔۔ بلکہ حسینوں کے خالق و مالک سے رابطہ سے ہی  چین و سکون ملے گا
•    بیویوں کے حقوق اور  اللہ تعالیٰ کی بیویوں کےلئے سفارشیں
•    بیٹیوں کے حقوق اور قدروقیمت۔۔۔۔بیٹیاں جنت کی فیکٹریاں ہیں۔۔۔ حضور ﷺ کا مبارک ارشاد
•    اولاد کی پرورش۔۔۔۔ زیادہ تر ماں باپ کی غلط تربیت اور برے سلوک سے اولاد بگڑ تی ہے۔۔۔ ایک ڈاکو کا واقعہ  کہ میں ماں باپ کے ظلم اور طعنوں کی وجہ سے ڈاکو بنا!
•    کوئی  چیز منحوس نہیں ہوتی ۔۔۔ منحوس گناہ ہیں۔۔۔ ایک لڑکی کی رشتہ مسترد ہونے پر ماں کے طعنہ دینے پر  خودکشی  کرلینے کا درد بھرا واقعہ۔۔۔ حضرت ہردوئی ؒ کا ارشاد۔۔۔
•    ارے میرے ماں بہن بیٹیوں اللہ تعالیٰ نے آپ کو وی آئی پی بنایا ہے۔۔۔ تو آپ کیوں دھکے کھاتی ہو۔۔ غیر محرم کی خدمت کرتی ہو۔
•    رسم کی لعنت۔۔۔ منگنی، شادی، بیٹی کا کھانا سنت نہیں ہے۔۔ہر رسم کا مرکز کھانا پینا ہوتا ہے
•    گانا زنا کا منتر ہے۔۔۔ گانا نفاق کو اُگا تا ہے۔۔۔ گانے سے سکون نہیں ملے گا سکون صرف اللہ کی یاد میں ہی ملے گا۔
•    توبہ کرنے سے ہزاروں کروڑوں زنا ، بدفعلیاں، لاکھوں کھربوں گناہ    معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ توبہ کی چار شرطیں کا بیان
•    گناہ کی گٹر لائن میں گرنا اچھا ہے ،۔۔۔ یا  شیخ سے سیکھ کر گٹر میں گرے ہوؤں کو نکالنا اچھا ہے
•    زمانۂ جہالیت میں  ایک صحابی رضی اللہ عنہ اپنی بیٹی کو دفن کرنے کا واقعہ ۔۔۔ حضور ﷺ بہت روئے۔۔۔
•    بیویوں سے اچھے اخلاق کی اہمیت۔۔۔۔بیویوں کی آہ مت لو!
•    ساس سسر کا بہو پر ظلم پر درد بھرا واقعہ۔۔۔
•    غصے کی بیماری  پربیان :::: واقعہ بیوی کو سالن میں نمک تیز کرنے پر معاف کرنے کا واقعہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے صرف بیوی کو معاف کرنے پر اس وجہ سے معاف کردیا۔
•    ایک  نظر خراب کرنے سے ہزار تہجد کا نور چلا جاتا ہے
•    بیویوں  کا روٹھنا بھی ایک حق ہے۔۔۔۔۔مرد وہ ہے جو غصے پر کنٹرول کرلے۔۔۔جتنا غصہ دباؤ گے اتنا ہی نور پیدا ہوجائے گا۔
•    ماں باپ  سےلڑائی جھگڑوں کی زیادہ تر وجہ بدنظری ہوتی ہے۔۔۔۔
•    جو دوسری لڑکیوں کو دیکھے گا پھر اُس کو اپنی بیوی کیسے اچھی لگے گی۔
•    بیویوں کو اگر سیدھا کروں گے تو ٹوٹ جائیں گی اور اگر اُن سے فائدہ اُٹھانا چاہوں گے تو فائدہ اٹھالو گے اور یہ ٹیڑھی ہی رہیں گی
•    مرد سردار کب ہے جب بیوی اللہ کی نافرمانی کا کہے تو اُس وقت سرداری دیکھاؤ
•    سالگرہ کی نحوست۔۔۔ یورپ  سے یہ رسم آئی ہے۔
•    غصہ چالاک ہوتا ہے ہمیشہ اپنے کمزور پر آتا ہے۔۔۔۔  مزیدارلطیفہ
•    باپ کے انتقال پر دنیا دار بیٹے کی بے حسی  کا درد بھرا واقعہ
•    اصل عزت گناہوں کو چھوڑنے اور تقویٰ اختیارکرنے میں ہے
•    اس رمضان میں زیادہ تر بیان والدین کے حقوق پر ہوئے ، بوڑھے تک روئے کہ ہماری وجہ سے والدین انتقال کرگئے۔۔۔ اب ہم کیا کریں اُس کا طریقہ بھی بتایا ، ہمارے دین نے اس کی معافی کا طریقہ بھی بتا دیا ہے
•    اللہ کا عاشق صرف بیان کا عاشق نہیں ہوتا۔۔۔
•    درد بھری دُعا

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries