اتوارمجلس۲۳اگست۲۰۱۵ء:تذکرۂ صدیقِ زمانہ رحمۃ اللہ علیہ !(بہت پُر دردمجلس)

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم کی آوا زمیں حضرت والا ؒ کے اشعار و تشریح سنوائی گئی، بعد ازیں جناب رمضان صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار پیش فرمائے۔ اشعار کے بعد حضرت مولانا سہیل احمد صاحب دامت برکاتہم نے خود اپنی تالیف کردہ  کتاب’’ صدیق زمانہ قلندرِ وقت حضرت اقدس سید عشرت جمیل میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مختصرحالاتِ زندگی اور سانحہ ٔوفات  ‘‘ سے چند منتخب مقامات سے پڑھ کر سنایا۔آج کی مجلس بہت درد بھری تھی، خود مولانا سہیل صاحب بار بار آبدیدہ ہوجاتے تھے فراقِ شیخ میں آنکھوں سے آنسو بہہ جاتے تھے، حاضرین ِ مجلس پر بھی گریہ طاری ہے،حتی کہ باوجو د کوشش بوجہ غلبۂ  گریہ  مولانا سہیل صاحب زیادہ دیر مجلس جاری نہ رکھ سکے ۔ آج کی یادگار مجلس کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries