مجلس۲۰اکتوبر ۲۰۱۵ء: غیر اللہ کے بتوں کو  دلوں سےاہل اللہ نکالتے ہیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب مصطفیٰ   صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کےاشعار  سنائے  ،  بعدازیں حضرت ممتاز صاحب دامت برکاتہم نے  حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے  درد بھرے اشعار پیش فرمائے اور تشریح فرمائی۔اشعار کے بعد حضرت ممتاز صاحب دامت برکاتہم نے حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کےملفوظات پر مشتمل مجموعہ’’ارشاداتِ درددل ‘‘ سے اہم ملفوظات  پڑھ کر سنایا ۔

مجلس کے پہلے حصے کے اختتام پرآج کی یادگار مجلس شروع ہوئی جس میں محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم نے شروع میں کچھ دیر بیان فرمایا ، پھر حضرت کے حکم پر پُرلطف مزاح کی مجلس ہوئی ۔جس میں لطائف اور دلچسپ اشعار سنائے گئے، حاضرینِ مجلس خوب لطف اندوز ہوئےاور حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ۱۶ اگست ۲۰۱۴ کو ہونےوالی پُرلطف مجلس بعنوان’’ہمارے  تمام بزرگ  خوش طبع تھے‘‘! کی یاد تازہ ہوگئی اُس مجلس میں حضرت والامیر صاحب ؒنے فرمایا تھا’’ہمارے بزرگ خشک نہیں تھے کہ منہ پھلائے خاموش بیٹھے رہیں ، وہ ہنستے بھی تھے اور ہنساتے بھی تھے، خلوتوں میں روتے تھے ا ور جلوتوں میں ہنستے بھی تھے۔جس کی وجہ سے  ہزاروں ٹینشن اور ڈیپریشن کے مریض   اِن  کی پُرلطف صحبت اور مجالس سے  اچھے ہوگئے اور اِن کے گھر جنت کا نمونہ بن گئے‘‘

مجلس کے اختتام پر زرناب صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پرسوز انداز میں پیش کیے ، جس کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم نے درد بھری اختتامی دعا فرمائی یوں آج کی  یادگارمجلس اختتام پذیر ہوئی جس کا دورانیہ تقریباًڈیڑھ گھنٹہ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries