۲۵۔فروری  ۲۰۲۲ جمعہ بیان :اللہ والوں کے ساتھ رہنے والا کبھی شقی نہیں ہو سکتا     !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کا   مسجد اختر  میں بیان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

16:56) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

22:05) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

22:56) یہ الفاظ شروع سے سنتے آرہے ہیں کہ توجہ ڈال دیں تو کیا توجہ اپنئ اوپر ڈالی تو ہم اللہ والے بن گئے اس طرح تو سب اللہ والے بن جاتے۔۔۔اور توجہ ڈلتی رہتی تو کفر تو ختم ہی ہوجاتا ہے۔۔

24:19) توجہ کا مطلمب سننت کے مطابق دعا۔۔۔

25:26) کچھ لوگ شیخ سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن عظمت نہیں ہوتی اس لیے اصلاح بھی نہیں ہوتی۔۔

26:37) ایک صاحب حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس آئے دل جاری کردیں واقعہ۔۔۔

29:00) لسانِ اختر شیخ الحدیث ترجمان اکابر عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ کہ تشریف لائے ہوئے ہیں قدر کرلیں 5 مارچ کو واپس چلے جائیں گے۔۔۔

30:28) جب شیخ بوڑھا ہوجاتا ہے تو بیان کے عاشق بھاگ جاتے ہیں۔۔۔

32:29) یہ اصلاح کا راستہ جنم روگ ہے۔۔

34:23) زیادہ تر قریب والے محروم رہتے ہیں۔۔۔

36:14) اللہ والوں کے فیوض و برکات۔۔

36:38) شیخ سے فائدہ اٹھانے کا کیا مطلب ہے؟

38:41) اللہ والے اللہ نہیں ہیں لیکن اللہ سے جدا بھی نہیں ہیں۔۔ خاصانِ خدا ، خدا نا باشد۔۔

40:02) مجاہدہ کی تفسیر ۔۔۔

41:11) شیخ کو اللہ تعالی تیز والی پلاتے ہیں کیونکہ اللہ والے نے مجاہدہ کتنا کیا ہے؟

43:41) مولانا رومی رحمہ اللہ کی ایک چیونٹی اور کبوتر کی مثال کے اللہ والے کبوترانے حرم ہیں۔۔۔

45:04) حضرت علامہ قشیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کا ولی کبھی انتقام نہیں لیتا۔۔۔ 46:53) ایک راز کی بات کہ حضرت والا رحمہ اللہ جب فرماتے تھے کہ کمرہ خالی کرو تو میں سب سے آخر میں کھڑا ہوجاتا تھا اس نیت سے کہ آخر تک حضرت کو دیکھتا رہوں۔۔۔

48:09) آج میڈیا کی وجہ سے اللہ معاف کرے سب بُرے لگتے ہیں۔۔۔

49:03) دینے والے اللہ ہیں حضرت والا رحمہ اللہ کو کتنا ستایا گیا لیکن کیا ہوا اللہ تعالیٰ نےاس کا انعام کیا دیا۔۔۔

49:57) اللہ تعالیٰ نے سورہ شمس میں اس نفس کے بارے میں سات قسمیں اُٹھائی ہیں۔

51:09) سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اللہ والا کسی سے نفرت کرے۔

52:46) چین سکون اور اطمینان صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی یادمیں ہے۔

53:26) نظر کے چور پر نہیں ہے تاج ِ ولایت ۔۔۔جومتقی نہیں ہوتا اُسے ولی نہیں کہتے۔

53:49) شیخ الحدیث عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔

59:43) خطبہ قال اللہ تعالیٰ يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين وقال رسول اللہ ﷺ من احب سنتی فقداحبنی ومن احبنی کان معی فی الجنة۔

01:02:06) اللہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ بندہ صرف اللہ کا ہو اور کسی کا نہ ہو۔

01:02:49) نہیں ہوں کسی کا تو کیوں ہوں کسی کا ۔۔۔اُنہی کا اُنہی کا ہوا جارہا ہوں۔

01:03:23) اگر الاالہ الااللہ دل میں پیداہو جائے تواللہ کے علاو ہ کسی کی طرف نظر نہیں جائے گی۔

01:04:12) لا الہ الااللہ اور اللہ کے درمیان کوئی بھی پردہ نہیں ہے۔

01:05:05) عالمِ ربّانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جب صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین آپ ﷺ کے دستِ مبارک پر مشرف بااسلام ہوتے تھے تو فوراً صدّیقین کے درجے پر پہنچ جاتے تھے۔

01:06:25) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین جب لا الہ الااللہ کہتے تھے تو ان کی نظر میں اور کوئی نہیں ہوتا تھا۔

01:08:32) دل اگراللہ والا ہے تو تمام اعضاء وجوارح اللہ والے ہیں قلب جب مشرف توحید ہے تو اعضاء و جوارح بھی مشرف بالتوحید ہوجاتے ہیں قلب کا جو رخ ہوتا ہے اعضاء وجوارح کا رُخ بھی وہی ہوجاتا ہے۔

01:10:06) اللہ تعالیٰ کی نظر جس پر ہوجائے تو وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہے۔

01:10:26) میرے شیخ رحمہ اللہ کا شعر ہے کہ لا الٰہ ہے مقدم کلمۂ توحید میں۔۔۔غیرِ حق جب جائے ہے تب دل میں حق آجائے ہے۔اگر لا الہ الااللہ کامل ہے تو بندہ اللہ کا بن جاتا ہے۔

01:11:26) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کا شعر ہیکہ میرا کمال جگر بس اتنا ہے جگر۔۔۔وہ مجھ پر چھا گئے اور میں اُن پر چھا گیا۔

01:13:24) اللہ والے جو آہ کھینچتے ہیں تو تکلف سے نہیں کھینچتے دل سے کھینچتے ہیں۔

01:14:49) کوئی بندہ جب اللہ والوں سے ملتا ہے اور اُن کی نظر میں آجاتا ہے تو اُس کی قسمت جاگ جاتی ہے پھر اُس کی چال بدل جاتی ہے۔

01:16:21) زبانی تقریر سے کیا فائد ہ جب دل ہی دردِ سے خالی ہے حضرت علامہ سید سلمان ندوی رحمہ اللہ کتنے بڑے ادیب تھے اور اخبار میں مضمون لکھتے تھے ۔

01:18:30) علم توحاصل ہے لیکن روح حاصل نہیں روح کیا ہے روح اللہ کی محبت اللہ کی خشیّت ہے۔

01:19:40) جو مٹ جاتا ہے اہنے آ پ کو مٹا دیتا ہے اُس کو منزل مقصود ضرور حاصل ہوجاتی ہے۔

01:20:31) حضرت سیّد سلمان ندوی رحمہ اللہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے کیسے ملے۔۔۔

01:21:45) جو آگ کی خاصیت وہ عشق کی خاصی اِک سینہ بہ سینہ ہے اک خانہ بخار ہے آگ گھر سے گھر میں لگتی ہے اور اللہ کی محبت کی آگ دلوں سے دلوںمیں لگتی ہے۔۔

01:24:29) اللہ والوں کی مجلس کا فائدہ کہ کوئی بھی محروم نہیں رہتا ۔۔

01:26:25) {ہُمُ الْجُلَسَائُ لَایَشْقٰی جَلِیْسُہُمْ}اگر تم اللہ والوں کی صحبت میں رہو تو تم کبھی شقی نہیں ہوسکتے۔ تمہاری شقاوت و بدنصیبی سعادت و خوش نصیبی سے تبدیل کردی جائے گی۔

01:26:47) {ہُمُ الْجُلَسَائُ لَایَشْقٰی جَلِیْسُہُمْ}اس کی شرح میں علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’اِنَّ جَلِیْسَہُمْ یَنْدَرِجُ مَعَہُمْ فِیْ جَمِیْعِ مَایَتَفَضَّلُ اللّٰہُ بِہٖ عَلَیْہِمْ۔‘‘ اللہ والوں کے پاس بیٹھنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ مندرج کرلیتا ہے۔ ان تمام انعامات میں جو اللہ والوں کو عطا کیے جاتے ہیں۔ وجہ کیا ہے؟ اِکْرَامًا لَہُمْ اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کا اکرام فرماتے ہیں۔

01:29:21) ہنسی بھی ہے میرے لب پہ ہر دم اور آنکھ بھی میری تر نہیں ہے مگر جو دل رورہا ہے پیہم کسی کو اس کی خبر نہیں ہے

01:30:01) حیاتِ جادوانی۔۔

01:30:25) درِ رازِ شریعت کھولتی ہے زبانِ عشق جب بولتی ہے

01:31:52) شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمتہ اﷲ علیہ کبھی اسمان کی طرف منہ کر کے فرمایا کرتے تھے اے قرار جان بے قراراں! یعنی بے قرار جانوں کے لیے اپ قرار اور سکون ہیں۔

01:32:11) گناہوں میں لعنت ہی لعنت ہے۔۔۔

01:33:00) اہل اللہ کا مقصد یہی ہوتا تھا کہ اللہ تعالی پر جان سے فدا ہوجائیں۔۔

01:34:38) طلب کے درجاب کے حساب سے قرب عطاء ہوتا رہتا ہے۔۔۔

01:35:56) اللہ تعالی نے کونو معالصدقین فرمایا کر یہ راستہ بھی آسان فرمادیا

01:38:33) گڑگڑا کے جو مانگتا ہے جام ساقی دیتا ہے اس کو مے گلفام ناز و نخرے کے جو مے آشام ساقی رکھتا ہے اس کو تشنہ کام ناز و نخرے اور تکبر کی راہ سے یہ نعمت عطا نہیں ہوتی۔ یہ تو گڑگڑانے سے ملتی ہے۔

01:38:51) اللہ والوں کے پاس جاکر غرور بھی نہ ہو۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries