سفرپاکستان  ۱۹مئی  ۲۰۲۳ءعشاء :اکابر دین سے فرار میں شر ہی شر ہے  !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:40) بیان سے پہلے اشعار ہوئے۔۔

23:53) اشعار کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بیان ہوا۔۔

02:57) قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم ہمیں یاد رکھو ہم تمہیں یاد رکھیں گے!۔۔۔ بندہ اللہ کو یاد رکھتا ہے تو اللہ بندے کو یاد رکھتے ہیں۔

04:03) اس بندے کی شرف و عزت کو کیا پوچھتے ہیں جس کوا للہ تعالیٰ خود یاد کرتے ہیں ۔۔

04:33) جو بندہ اللہ کی یاد میں مشغول ہوتا ہے اس کا قلب دریائے نور ہوتا ہے۔

05:25) حضرت حاجی امداد اللہ صاحب کی دعا ۔۔اللہ سے اللہ ہی کو مانگو۔

06:33) حضرت خواجہ صاحب کا شعر ؎ اور حضرت حکیم الامت کا حال۔ ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب کو خلوت ہوگئی

08:41) بے حجابانہ در آ از در کاشانۂ ما کہ کسے نیست بجز درد تو در خانۂ ما

09:28) اکابر دین اور عارفین امت کی اداؤں اور باتوں میں عجیب تاثیر اور نور ہے۔

09:56) عارفین کے کلا م میں تصرف کی ہمت نہیں ہے!۔۔اس کی حقیقت یہ ہے کہ وہ سب الہام ہوتا ہے۔۔ہم الہام میں کیسے تصرف کریں! اس پر حضرت نانوتوی رحمہ اللہ کے ادب کا واقعہ جب حضرت حاجی صاحب نے ان کو ایک مسودہ دیا تصحیح کےلیے، ایک جگہ کچھ ایسا لفظ تھا تو حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ ادب سے وہاں لکھا کہ یہ لفظ مجھے سمجھ نہیں آیا، یعنی اپنے قصور کی طرف نسبت کی! یہ ادب تھا! کتنا لحاظ تھا ان حضرات کا۔۔۔

12:20) ... بے ادب محروم مانداز فضل رب ... شیطان اللہ سے مقابلے کی وجہ سے محروم ہوا ہے اپنی ذات پر نظر ہونا کس قدر غلط ہے۔

14:08) جب اللہ ملے تو ہمارا وجود نہ رہا۔۔۔اگر اللہ کو چاہتے ہیں تو ادب ضروری ہے۔ اور جو اللہ کےلیے مٹ جاتا ہے اس کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔۔۔

15:31) حضرت مولانا صلاح الدین صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ ۔۔۔ ایک صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے بارے میں اعتراض کیا! تو وہ بہت ناراض ہوئے۔۔۔ اور ایک شعر پڑھنا۔۔

18:14) اکابر کے ساتھ ٹکرانا نہیں چاہیے!! اس میں ہرگز خیریت نہیں ہے!۔۔اکابر کے علوم کے ساتھ مٹنا چاہیے۔۔

19:22) حضرت امام یوسف رحمہ اللہ کے شاگرد حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا واقعہ ۔۔۔۔۔کہ انہوں نے اپنی مجلس شروع کردی۔۔۔۔تو یہ صورتاً مستغنیٰ ہونا تھا۔۔۔حضرت امام ابو حنیفہ نے ایک طریقے سے ان کو نصیحت فرمائی تو ان کو تنبیہ ہوئی اور رجوع ہوئے ۔۔توبہ کی۔۔۔پھر وہ مقام ملے ان کا نام حضرت امام اعظم رحمہ اللہ کے ساتھ ساتھ آتا ہے

21:30) حضرت والا رحمہ اللہ کی مجلس کے دنوں حضرت کے بعض خلفاء نے اپنی مجالس شروع کردیں اس پر نصیحت۔۔۔ فرمایا: جو لوگ اپنے شیخ کی مجلسوں کو چھوڑ کر اپنی مجلسوں کو گرماتے ہیں ان کی گرمیاں بھی ٹھنڈک ہوجائیں گی ۔۔تو پھر ایسے لوگوں نے توبہ کی۔۔

23:42) حضرت والا رحمہ اللہ بہت رقیق القلب تھے! حضرت والا کو آنسوؤں کا تحمل نہیں تھا۔۔

25:14) حضرت مولانا مظہر صاحب کی حلم کا واقعہ ۔۔

28:13) دین و ایمان میں جو بڑے ہیں ان کو مقدم کیا جائے۔۔۔اکابردین کا احترام لازم ہے۔

32:11) اہل اللہ کی پیشانی میں انوار کی زبردست تابانی ہوتی ہے۔ ان کے چہرے پر میرے انوار و تجلیاتِ الٰہیہ کی تابانیاں ہوتی ہیں، قرآن مجید میں اس کا ذکر فرمایا سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود ۔۔۔الخ

33:25) قرآن مجید کی شان ہے کہ مختصر الفاظ جو بات ہوگی وہ تفسیر کے سمندر کا سمندر میں وہ بات نہ ہوگی۔ جہاں بھی بندہ اللہ کی یاد میں مشغول ہے ۔۔اللہ تعالیٰ بھی اس کو یاد فرماتے ہیں!۔۔۔لمحہ بھر کے ہم اپنے مالک کو فراموش نہ کریں۔

35:24) حضرت والا رحمہ اللہ شعر ؎ دل کی گہرائی سے ان کا نام جب لیتا ہوں میں چومتی ہے میرے قدموں کو بہار کائنات

36:14) يا أيها الذين آمنوا اذكروا الله ذكرا كثيرا۔۔۔۔ذکر سے اللہ کا نام لو! کثرت سے ہمیں یاد کرو!۔۔۔خدا کی قسم لاکھوں ترجمہ میں وہ بات نہیں ہے جو آیت کریمہ میں ہے۔

40:14) قرآن پاک کو سینے سے لگائے! اس کو آنکھوں سے لگایا۔۔۔ اس کو چوم لیا

42:28) اکابر کی نقل اور اتباع میں جو بات ہے وہ کسی میں نہیں! فقہائے کرام کی اطاعت کی اہمیت۔

44:25) اکابردین سے فرار میں شر ہی شر ہے۔۔۔خود آپ ﷺ فرما رہے ہیں۔۔ البرکة مع أکابرکم.

48:22) بات تو مختصر ہے!جب کسی کو خلافت دیتے تھے تو فرماتے تھے کہ جب کوئی اللہ تعالیٰ کا نام پوچھے تو بتادینا۔۔۔ یعنی اللہ ہی اللہ کی یاد کا مشغلہ! مشغلہ اہل دل کا اے اختر باغ ایماں کی باغبانی ہے

50:05) زندگی ہی یادِ الٰہی ہو۔۔۔تم سراپا یادِ الٰہی بن جاؤ۔

51:25) فاذكروني أذكركم کی تشریح۔۔۔

52:51) حضرت شاہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم سے محبت کا اظہار!!۔۔۔

54:04) مجھے ذکر ہی ذکر بنا دیجیے۔۔۔حدیث۔۔۔ رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَکَ شَکَّاراً لَکَ ذَکّاراً ۔۔۔ مجھ کو سراپا ذکر بنادیجیے۔۔۔مجھ کو سراپا شکر بنادیجیے! مجھ کوسراپا ذکر بنادے ۔۔ذکر ترا اے میرے خدا!۔۔۔حضرت خواجہ صاحب کا یہ شعر اسی کی تشریح ہے۔

57:27) کلام اللہ بھی نور موجود ہے۔۔۔کلام حدیث میں نور ہے لیکن دونوں کے اعجاز کی شان الگ الگ ہے۔۔۔

58:57) ورفعنا لک ذکرک۔۔۔ کی بلندی ۔۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے لیے فرمایا کہ ہم آپ کے ذکر کو بلند کریں گے! یعنی جہاں اللہ کا نام آیا وہیں آپ ﷺ کا بھی نام آیا۔۔۔جہاں ہماری تعریف ۔۔ساتھ ہی ساتھ میرے رسولﷺ کی تعریف ہو!اللہ تعالیٰ بغیر آپﷺ کے نام لیے بغیر خوش نہیں ہوتے ! نماز تو عین عبادت ہے وہاں بھی آپ ﷺ کا ذکر اقدامت میں ہے، التحیات میں

01:01:19) نماز معراج ِ قربِ الٰہی ہے۔

01:03:47) شیخ کے باطنی توجہ کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے! اہل اللہ مٹ کر اللہ سے مانگتے ہیں اور دعا دیتے ہیں ۔۔توجہ کی حقیقت دعا ہے اور یہ کہ قلب و روح سے مانگنا! آپ ﷺ نے فرمایا کہ دینے والے تو اللہ ہیں ۔۔اور میں اس کو تقسیم کرتے ہیں۔۔ اہل اللہ جو توجہ دیتے ہیں اس میں کسی طرح کی کوئی قباحت نہیں ہے۔

01:07:28) زبانوں اور رنگ کا اختلاف اللہ کی نشانیوں میں سے ہے۔۔ یہ تخلیق معبود ِ پاک ہے!۔۔ہر رنگ ، رنگ دینے والے کی شان پر دلیل ہے! ہررنگت وجود ِ باری تعالیٰ کی دلیل ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا اپنے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کےلیے ! اور ایک موقع پر اپنے بھائی کو ڈانٹنا! اور داڑھی کو پکڑا! اللہ کی وحدانیت میں ڈوبے ہوئے تھے۔۔۔

01:15:52) عربی زبان کی فضیلت! اس کو فضیلت دین کی وجہ سے ہے,! خوب یاد رکھیں! عربی زبان کو جو عظمت یاد حاصل ہے اس کی علت دین ہے! جو زبان بھی حامل دین ہو وہ معظم ہوگی۔۔۔جس زبان میں دین جتنا زیادہ ہوگا اتنا زیادہ اس کی عظمت ہوگی۔

01:19:33) پوری دنیا میں عربی زبان کے بعد سب سے زیادہ علومِ دینیہ اردو زبان میں ہیں۔۔۔ اسی بناء پر اس اردو زبان کی حفاظت واجب ہے۔ اپنی زبان سے لپٹے ہیں۔۔اس زبان کی حفاظت کریں۔

01:25:33) درد بھری دعا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries