سفرپاکستان  ۲۱ مئی  ۲۰۲۳ءعشاء :اچھے اخلاق کی اہمیت  !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:53) اللہ تعالیٰ ہمیں فرماں بردار بنالے اور اکابر کی عظمت اور محبت عطا فرمادے۔۔۔

05:28) قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتےہیں اے ایمان والوں تم اللہ سے ڈرو!۔۔اللہ کا ڈر اگر دل میں ہو تو یہ ڈر پوری زندگی پر محیط رہے گا! ۔۔۔ظاہر وباطن کو متاثر کردیتا ہے۔۔دل میں اگر اللہ کا ڈر ہوگا تو اعضاء و جوارح بھی اس سے متاثر رہیں گے۔۔۔

06:28) اگر دل ٹھیک رہا تو تمام اعضاء ٹھیک رہیں گے۔۔۔

07:30) اہل اللہ خاموش بھی ہوتے ہیں لیکن اندراندر اللہ کے ڈر سے کانپتے رہتےہیں۔۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ کو دیکھا تھا کہ جوش سے بیان فرمارہے ہیں کہ اچانک فرمایا کہ ایک جملہ نکل گیا تو مجمع میں سب کے سامنے توبہ کی۔۔۔دیکھیں دل میں کس قدر خوف اور ڈر ہوتا تھا کہ کہیں اللہ ناراض نہ ہوجائیں !۔۔۔جب اندر ڈر ہوتا ہے تو بات کرتے ہیں پابند رہتےہیں۔۔۔ایسی بات کرتے ہیں جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوں۔۔۔

10:05) زبان کی خوب حفاظت کرو! بعض اوقات ایسی بات نکل جاتی ہےکہ سوءِ خاتمہ ہوجاتا ہے۔۔۔زبان کو آزاد نہیں رکھنا چاہیے جو بندہ اللہ کا پابند ہوتا ہے ایسا بندہ تابندہ رہتا ہے۔۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی زندگی عطا فرمادے۔

11:29) کبھی ایک بات کی وجہ سے جنت کا فیصلہ ہوجاتا ہے اور ایک ہی بات کی وجہ سے جہنم کا فیصلہ ہوجاتا ہے۔

11:55) اچھے اخلاق کی اہمیت: ایک خاتون جو نفلی اعمال میں مشغو ل رہتی ہیں لیکن ایک بات کی کمی ہے کہ زبان ان کی ایسی ہے کہ لوگوں کو ایذاپہنچاتی ہے۔۔۔باقی سب اچھائیاں ہیں۔۔لیکن یہ بات ہے! آپ ﷺ نے فرمایا یہ خاتون جہنم میں جائے گی۔۔۔اس لیےزبان کو آزاد رکھنا ۔۔جہنم میں پہنچ سکتا ہے۔۔۔کسی بھی وقت بھی پھسلن ہوسکتی ہے۔۔۔زبان کے اعتبار سے آزاد نہیں رہنا چاہیے۔۔۔

13:35) صوفی شمیم صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ بیان فرمایا: ایک عالم دین کا تبصرے ہورہا تھا جو حضرت والا رحمہ اللہ کو بہت ستاتے تھے۔۔۔لیکن حضرت والا رحمہ اللہ کو اس کا تحمل نہیں تھا فرمایا:بھئی وہ ایک عالم دین ہیں! ایسی بات نہ کرنی چاہیے، ایسا مت بولو وہ ایک عالم دین ہیں۔۔۔ فرمایا کہ جو عالم دین کا احترام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ حدیث شریف

16:35) چھوٹے بچوں کے ساتھ بعض لوگ بُرے انداز سے پیش آتے ہیں اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

17:19) صرف قوانین سے کوئی معاشرے کو تبدیل نہیں کرسکتا قوانین بھی ضروری ہیں لیکن خدا کی قسم آپ ﷺ کی تعلیمات کے بغیر نہ ملک ٹھیک ہوسکتا ہے نہ معاشرہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔۔اگر سب بڑے ایسا کریں کہ بچوں کا خیال رکھیں تو بچے خود اچھے ہوجائیں گے۔بچوں پر پیار سے بہت فائدہ ہوگا۔

19:10) نرمی کے ذریعے جو نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے وہ سختی سےنہیں ہوسکتا۔۔۔ معلوم ہوا جو نرمی کرتا ہے اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ظہور ضرور ہوتا ہے۔۔ بڑوں کی شفقت میں ایک خاص جاذبیت ہوتی ہے چھوٹوں کی اصلاح کے لیے۔۔۔حاکمانہ انداز سے تربیت نہیں ہوتی۔۔۔بچے اس انداز کو ظالمانہ سمجھتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں گے تو اچھی زندگی کی جستجو ان کے اندر پیدا ہوتی!

22:36) حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر آپ ﷺ کی شفقت کا پیار بھرا واقعہ ! کس طرح آپ ﷺ محبت سے ان کو پکڑنے کےلیے بھاگتے ہی رہے۔۔۔ اور جب ان کو پکڑا اور اپنے سینے مبارک سے چمٹایا اور فرمایا کہ حسین مجھ سے ہیں اور میں حُسین سے ہوں۔۔ایسے اچھے اخلاق کا معاشرہ پر کتنا اثر پڑتا ہے۔

24:56) خدا کی قسم جس کو حلم حاصل ہوگیا اس کو تمام اخلاق حاصل ہوگئے۔۔۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے حلم کا واقعہ۔۔۔ حلم ایسا اونچا مقام ہے کہ جس کو حلم عطا ہو گیا اس کو اخلاق کا اعلیٰ مقام حاصل ہوگیا۔۔۔ علم کے ساتھ مدد ۔۔۔اور ہمیں سجا دیجیے حلم کے ذریعے سے۔ خدا کی قسم رب کہنے سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں۔۔۔ بندہ جب دو رکعات پڑھتا ہے دل لگا کر اور اس کے بعد اللہ کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے اور کہتا ہے یارب یارب ۔۔تو اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہیں۔۔۔دعا میں ہاتھ پھیلانا گو یا اللہ کے سامنے مٹ جانا ہےاس میں انتہائی زیادہ عاجزی وانکساری والا معاملہ ہے ۔۔

32:05) دورانِِ بیان کسی بات کی یاد دیہانی پر حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم سے متعلق فرمایاکہ ماشاء اللہ ان کا علم پختہ ہے ان کا بیان میں ہونا کتنا ضروری ہے اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے اس ادارے کو خوب خوب ترقیاں عطا فرمائےاور حضرت مولانا فرحان صاحب کی تعریف فرمائی! ان میں اپنے اساتذہ کا بہت ادب ہے۔

32:43) مدارس میں مار پٹائی کے حوالے سے اہم نصائح! قرآن پاک کو مارپٹائی سے پڑھانا ٹھیک نہیں! حضرت والا رحمہ اللہ کے بنگلہ دیش میں ایک بیان کا تذکرہ جس میں حضرت والا رحمہ اللہ نے الرحمن علم القرآن پر بیان فرمایا۔۔۔ معلمین دین کو نصیحت ہے کہ وہ رحمت کی شان کے ساتھ تعلیم کریں۔۔۔ پیار و شفقت سے تعلیم کرنا یہ مسلمانوں کا طریقہ تھا! لیکن اس کو انگریزی اسکولوں نے لے لیا!اور مار پٹائی کی بری بات ہمارے اندر آگئی! حفاظ کرام کی عظمت ! پرانی امتوں میں کسی بھی کتاب کا ایک بھی حافظ نہ ہوا! اب اس امت کو حفظ کا شرف عطافرمایا! اللہ تعالیٰ اس قرآن کو سینے میں محفوظ کرنے والا ہے۔۔کیونکہ اللہ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے۔۔۔

38:07) حدیث ... مَن لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا .... بچوں کو تادیب کی گنجائش تو ہے۔۔لیکن ہے ضرورتاً۔۔۔۔جہاں ضرورت پیش آئے ضرورت وہیں تک محدود ہے!۔ چھوٹوں کے ساتھ پیار اور شفقت کا برتاؤ کرنا چاہیے۔۔۔

40:00) چھوٹے بڑوں کی عظمت کا خیال رکھے۔۔۔ اس طرف سے پیار و شفقت کا معاملہ ہو اور اس طرف سے تکریم کا معاملہ ہو تو پھر کیسا حسین معاشرہ ہوگا۔

41:29) اگر ہم ایک اس حدیث کا خیال رکھیں : وہ ہم میں سے نہیں جو شخص چھوٹوں پر رحم نہ کرتا ہو اور بڑوں کا ادب نہ کرتا ہو ا...جس نے ہمارے عالموں کااحترام نہیں کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے... اگر پھر تو پوری دنیا میں اچھا ئی اچھائی چھا جائے گی۔۔۔

42:23) عالم دین کو امام بناؤ! علماء کرام کی عظمت ، ادب کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

43:23) نجات کا راستہ: حدیث شریف: ... ﴿املک علیک لسانک و لیسعک بیتک و ابک علی خطیئتک﴾ ... (۱) زبان کو قابو میں رکھو۔ (۲) آپ کا گھر آپ کے لیے وسیع ہوجائے۔(یعنی برے ماحول میں نہ جاؤ) (۳) اور اپنے گناہوں پر روتے رہو۔

45:34) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ ۔۔حفظ ِ لسان کی اہمیت۔۔۔ کامل ایمان یہ ہے کہ زبان و ہاتھ کی حرکتوں سے ہر کوئی سلامت رہے!۔۔خلق خدا کے ساتھ رحم کا معاملہ کرنا چاہیے۔

48:39) طریقت بجز خدمت خلق نیست۔۔۔بہ تسبیح و سجّادہ و دلق نیست خدمت خلق سے مراد یہ ہے کہ اللہ کے بندوں کو راحت پہنچانا۔۔۔یا کم از کم تکلیف نہ پہنچائے۔

50:31) ہم گناہوں کو یاد کرنے کےلیے پیدا نہیں کیے۔۔ذکرِ معصیت کےلیے نہیں! ذکر محبوب کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔۔۔ حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ بہت روتے تھے۔۔۔حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حضرت حاجی صاحب خانہ کعبہ میں رات بھر روتے اور یہ شعر پڑھتے رہے؎ اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سر من پیدا مکن حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اتنا روئے کہ ہم سننے والوں کے کلیجے پھٹے جارہے تھے۔۔حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ اتنا رونے کے باوجود کیا فرماتے ہیں۔۔۔ روتی ہے خلق مری خرابی کو دیکھ کر روتا ہوں میں کہ ہائے مری چشم تر نہیں اور فرمایا کہ اگر رونے کی توفیق ہوجائے تو بس سمجھ لو کہ قبولیت کی رسید آگئی۔

55:54) ’’ففاضت عیناہ من خشیۃ اﷲ ‘‘... ۔۔۔علماء کرام کی شان۔۔۔

58:57) اکابر دین کے بغیر دین کو سمجھنا بہت مشکل ہے! اکابر دین کا ادب ۔۔ کونو مع الصادقین ۔۔۔راسخین فی العلم ۔۔صادقین ہیں۔۔۔

01:00:10) سچوں کے ساتھ رہ پڑو! صادقین کون لوگ ہیں! عارفین امت و علماء حق جو دین میں بڑے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اطاعت کا حکم فرمایا ہے۔۔۔

01:02:50) اکابر کی اتباع لازم ہے۔۔اس سے فرار صراط مستقیم سے ہٹنا ہے۔۔۔

01:03:33) خدا کی قسم رونے والا بندہ کامیاب ہے!۔۔اور اگر رونا نہ آئے تو رونے والوں کی شکل ہی بنالو ایک آنسو بھی وہاں قبول ہو گیا، ایک نالہ بھی وہاں پہنچ گیا تو ہمارا کام بن گیا! اس لیے رونے کی توفیق اگر مل گئی تو پھر کامیابی ہے وہ جنتی ہے۔

01:06:31) اللہ کی شان ِ جذب اور شانِ رحمت پر قربان جائیے! کہا ں تو حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کس ارادے سے آپ ﷺ کے پاس جارہے تھے۔۔۔اور مسلمان ہوئے، امیر المومنین ہوئے۔۔۔۔اسی طرح حضرت فضیل رحمہ اللہ کا واقعہ ۔۔کس طرح انہوں نے توبہ کی اور عظیم الشان مقام ملا۔

01:07:50) اللہ کی محبت کیسے حاصل ہوگی؟ جو بھی نیک عمل کرو تو اس میں یہ نیت کرو کہ اس کی برکت مجھے اللہ کی محبت مل جائے۔ محبت مقصود ِ اصلی ہے۔اعمال سے بھی اونچا مقام ۔۔۔اعمال کروتو اس میں محبت ِ الٰہیہ کی نیت کرو۔ دوسری بات یہ ہے کہ اہل محبت کے ساتھ رہو۔

01:09:31) رونے والوں کا مقامِ عظیم!قلب نادم کی ندامت اور آنسوؤں کا بہنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ان شاء اللہ رونے والے کامیاب ہوجائیں گے۔

01:11:51) اسی درج ذیل حدیث پر سب لوگ عمل کرلے تو سارا عالم بدل جائے گا من لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا۔۔۔مَنْ لَّمْ یُبَجِّلْ عَالِمِیْنَا فَلَیْسَ مِنَّا وہ ہم میں سے نہیں جو شخص چھوٹوں پر رحم نہ کرتا ہو اور بڑوں کا ادب نہ کرتا ہو... جس نے ہمارے عالموں کااحترام نہیں کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

01:12:48) ایک سلہٹ کے بزرگ کا واقعہ:جب وہ آتے تو ان کو بچے گھیر لیتے تھے۔۔یہ چھوٹوں پر شفقت اور محبت کا منظر ہوتا ہےکہ بہت مزہ آتا تھا! خدا کی قسم جو سنتوں پر عمل پیرا ہوتا ہے وہ محبوب بین الخلق ہوجاتا ہے۔۔

01:14:44) ذکر میں لطف نہیں آتا۔۔ذکر کی توفیق ہوجانا کیا کم کامیابی ہے!۔۔۔ اتنے کریم مالک ہیں کہ کہتے ہیں بار بار میرا نام لو! سوبار میرا نام لو۔

01:16:57) درد بھری دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries