سفرپاکستان  ۲۲ مئی  ۲۰۲۳ءعشاء :نظر اور زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے    !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:15) نعت شریف کے رفیق بلگرامی صاحب کے ’’مصطفیٰ ﷺ عالم کو فرحت و خوشی بخشی ‘‘ اشعار پڑھے گئے!جناب مصطفی صاحب کی آواز میں۔

11:38) اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اطاعت والی زندگی عطا فرمادے! اللہ کو حاصل کرنے کےلیے ایک فکر اور بے چینی رہے! بس یہ فکر رہے کہ ایک لمحہ بھی وہ ناراض نہ ہوجائیں۔

15:13) ہر وقت مراقبہ رہے کہ جو ہم کام کررہے ہیں آیا یہ آخرت کےلیے مفید ہے یا مضر! اس استحضار ضروری ہے! اور جب یہ دھیان دل میں ہوگا تو پھر گناہ نہیں ہوسکتا۔ یہ دھیان دل میں ہو کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہیں۔

19:38) ہمارے اکابر جان لڑا کر سنتوں پر عمل کرتے تھے، یہ تمام بزرگوں کی زندگی کا امتیاز رہا ہے۔

20:33) بندے کی سب سے بہترین گھڑی وہ ہے جس وقت اللہ بندے سے راضی ہوتا ہے۔

20:50) سنت پر عمل کرنے سے عظیم الشان نور عطا ہوتا ہے۔۔۔اس لیے سنت کا اہتمام کرے۔۔۔ اور گناہوں سے بچے ! خاص کر حفاظتِ نظر کا خوب اہتمام ہو۔

22:35) قل للمؤمنين يغضوا من ابصارهم۔۔۔۔ اوروَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ حضرت والا فرماتے تھے جو نگاہوں کی حفاظت کرتا ہے وہ صدیقین ہوجاتا ہے۔۔۔وجہ اس کا یہ ہے اس میں سب سے زیادہ مجاہد ہ ہوتا ہے۔جتنا اللہ کےلیے مجاہدہ ہوگا اتنا ہی زبردست مشاہدہ ہوتا ہے۔۔۔ اگر نگاہوں کی حفاظت میں جو کامیاب ہوجاتا ہے اس سے اور گناہ بھی چھوٹ جائے گا۔

24:35) اہل اللہ کی یہ شان ہوتی ہے کہ دین کو آسان طریقے سے بتاتے ہیں۔

27:19) حضرت والا نے سارے عالم کا سفر کیا اور یہی نصیحت فرماتے رہے۔۔۔اللہ کےلیے نظر بازی چھوڑدو! اللہ کے لیے گناہ چھوڑ دو! اس تاکید اور کثرت کے ساتھ کسی اور سے ہم نے یہ تعلیم نہیں سنی ۔ ہم ایسی لذتوں کو قابل لعنت سمجھتے ہیں کہ جن سے اے دوستو رب میرا ناراض ہوتا ہے

29:31) اے آرام جانِ بے قراراں

29:48) حفاظت نظر کس طرح سے ہوگی! فرمایا ہمت کرو! ہمت کرو! بغیر اس سے کوئی حل نہیں!۔۔ہمت جب کرتا ہے بندہ اللہ تعالیٰ فضل فرماہی دیتے ہیں! خود ہمت کرو اور ہمت کے استعمال کی دعا کرتے رہو اور اہل اللہ سے ہمت کی دعا کرواتے رہو!

31:52) { اِنَّ النَّظْرَسَھْمٌ مِنْ سِھَامِ اِبْلِیْسَ مَسْمُوْمٌ مَنْ تَرَکَھَا مَخَافَتِیْ اَبْدَلْتُہٗ اِیْمَاناً یَجِدُ حَلاَوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ} (کنز العمال، ج:۵، ص: ۱۳۰، دار الکتب العلیمۃ) جو بدنگاہی کو چھوڑ دے گا اللہ کے ڈر سے ۔۔۔تو اللہ اس کو ایسا ایمان عطا کرے گا کہ وہ قلب میں ایمان کی مٹھاس پاجائے گا! حلاوتِ ایمان کا انعام دے کر اللہ تعالیٰ پھر اس کو چھنتے نہیں تھے۔۔ ایمان پر خاتمہ بالکل متعین ہے۔۔۔۔ایمان پر خاتمہ کا عظٰم الشان نسخہ ہے!

34:31) زبان کی حفاظت کا اہتمام بھی ضروری ہے! جو لوگ حفاظتِ نظر کے عادی بھی ہیں لیکن زبان کی حفاظت ہے نہیں! ایک بزرگ کاایک جملہ فضول بولنے پر تیس برس تک افسوس کرتے رہے۔۔۔وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ

37:01) متقدمین کے ہاں چار مجاہدات تھے: (۱) قلت کلام ، کم بولنا، نہ گناہ والی بات ، فضول گوئی نہ کرنا (۲) قلت المنام (۳) قلت منام (۴) ملنا جلنا کم ہو۔ اب متاخرین کے ہاں دو مجاہدات ختم ہوگئے، دو باقی رہ گئے۔۔اب کیا باقی ہے۔۔قلتِ کلام ۔۔۔ قلت اختلاط

37:56) چھ گھنٹے سونا ضروری ہے! اس نفس کو خوب کھلاؤ پلاؤ لیکن اس سے کام بھی لے۔

39:24) جوفضول بولنے کی عادت چھوڑ دے! وہ نجات پاجائے گا!۔۔

40:06) تبلیغی جماعت میں ایک جماعت ہوتی ہے نہ بولنے والی جماعت ۔۔

لطیفہ 41:18) یہ زبان اللہ کے ذکر کے لیے ! اور اچھی باتوں کےلیے ہے! زبان اور نظر کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں سنتوں کا عاشق بنادے۔

43:35) درد بھری دعا۔۔

دورانیہ 49:06

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries