سفرپاکستان  ۲۳ مئی  ۲۰۲۳ءعصر :راہِ ہدایت پر قائم رہنے کا واحد راستہ اتباع اکابر ہے     !جامعہ فاروقیہ 

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

تفصیل: • بیان کے شروع میں بہت رقت طاری ہوگئی!

• اللہ تعالیٰ ہمارے قلوب کو قربِ الٰہی سے معمور فرمادے، التزام تقویٰ، اتباع سنت کی توفیقات سے نوازے، اکابردین کی محبت۔ ادب، عظمت اور اتباع سے نوازے۔

• یہ جامعہ فاروقیہ ہے، دل و جان سے اس ادارے کے ساتھ اس غلام کو محبت کی نعمت حاصل ہے۔

• حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے درجات کو اللہ تعالیٰ بےشمار بلند فرمائے۔ حضرت سے ملاقات کا شرف حاصل تھا، بنگلہ دیش میں بھی ان کو دیکھا تھا ( یہ فرماتے ہوئے رقت طاری ہوئی اور گریہ کے ساتھ اشک بار ہوئے) یہاں بھی جب کراچی آیا تو اپنے شیخ سے اجازت لے کر حضرت مولانا سے ملنے آیا تھا۔ یہاں بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ان میں ایسی فنائیت اور تواضع اور ایسے اخلاق تھے کہ سبحان اللہ وبحمدہ، بس اپنے اکابر کے نمونے تھے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بہت بہت بلند فرمائے،ان حضرات کے راستے پر چلنے کی توفیقات سے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی نوازے۔

• کسی بزرگ نے فرمایا؎ مستند رستے وہی مانے گئےجن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے، تابہ منزل صرف دیوانے گئے

• اہل اللہ کی برکت سے اخلاص عطا ہوتا ہے۔

• اتقوا اللہ و کونو مع الصادقین۔ سچوں کے ساتھ رہ پڑو۔

• حضرت تھانوی اور حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کا حضرت حاجی صاحب سے بیعت ہونے کا واقعہ

• اللہ تعالیٰ اکابر کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

• ہمارے اکابر امام غزالی ، امام رازی سے کم نہیں تھے۔

• حضرت حاجی صاحب تصوف کے مجدد اور امام تھے۔ نمونہ ٔ صحابی تھے۔

• طالب علم شروع سے ہی مجاہدات کرتے ہیں، اس سے لیے جلد وصول الی اللہ ہوجاتا ہے۔

• اہل اللہ کے ساتھ رہنے والے محروم نہیں ہوتے۔

• حضرت مفتی شفیع صاحب نے حضرت حکیم الامت تھانوی سے پوچھا کہ شاعر نے صحبتِ اہل اللہ کے بارے میں شعر میں کہا بہتر از صد سالہ طاعت بےریا۔ فرمایا شاعر نے کم کہا ہے، یہ لکھ سالہ طاعت بے ریا ہونا چاہیے۔

• اہل اللہ کی صحبت کی برکت سے خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔ اہل اللہ کامقام اللہ کے ہاں بہت اونچا ہے۔

• حضرت فضل رحمن گنج مراد آبادی کا واقعہ کہ اگر مجھے تعین سے معلوم ہوجائے کہ آج شب قدر ہے تو میں ساری رات یہی دعا کروں گا کہ مجھے اہل اللہ کی صحبت مل جائے۔

• جامعہ فاروقیہ میں مجھے یہ معلوم ہوکر بہت خوشی ہوئی کہ آپ حضرات کے ہاں تصویر کشی منع ہے، • تصویر کشی کی حرمت پر اہم نصائح، تصویر سے اللہ ہم سب کو بچائے۔

• اکابر کی اتباع میں ہی کامیابی ہے

• سنتوں کی اہمیت پر ایک بزرگ کا واقعہ سرمہ لگارہے تھے

• راہِ ہدایت پر قائم رہنے کا واحد راستہ علوم اکابر کا مطالعہ اور اتباع، اس کے بغیر صراط مستقیم پر نہیں رہ سکتا۔

• البرکۃ مع اکابرکم۔ دین کی تمام بھلائیاں اکابردین کے راستے میں ہے۔

• دونوں جہاں کی نعمتوں کا حصول منحصر ہے اکابرِدین کی اتباع میں۔ • خشیت والا ہی عالم د ین ہے، علم کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے۔

• ہمارا نام تھا طالب علم و العمل۔اب صرف طالب علم رہ گیا۔

• دو کام کرلو! فرائض و واجبات اور سنتِ موکدہ کے پابند رہو اور ہر گناہ سے بچو تو آپ اس زمانے کے جنید بغدادی ہیں۔

• حضرت جنید بغدادی کی خدمت میں ایک جوان رہنے لگا، دس سال کے بعد کہا جاتا ہو کہ فائدہ نہیں ہوا،کہا کرامت نہیں دیکھی، فرمایا آہ جس جنید نے دس سال گناہ نہ کیا اس سے بڑھ کر کیا کرامت چاہتا ہے

• ترک سنت جو کرے شیطان گن

• خدا کی قسم پورے عالم میں جہاں گمراہی ہے وہ اکابر سے دوری کی وجہ سے ہے۔

• سب سے افضل وہ ہے جو کہیں بھی ہو لیکن تقویٰ والا ہو تو سب سے اعلیٰ ہے

• بدنگاہی کا چھوڑنا بہت مشکل ہے، بہت مجاہدہ ہے لیکن مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ

• ایک بدنگاہی کی نحوست سے انوار چلے جاتے ہیں۔

• شرعی پردہ کی اہمیت۔ نامحرم خواتین اور امرد لڑکوں سے حفاظتِ نظر

• سنت کا راستہ اسہل بھی ہے، اجمل بھی ہے، اکمل بھی ہے۔ ساری راحتیں سنت کے راستے میں ہیں۔ ہر سنت میں جاذبیت کی شان ہے۔ سنت کیا ہے آپ ﷺ کی ادائیں ہیں۔

• دو چیزجس کو حاصل ہیں اس کے اندھیرے بھی اجالے ہیں۔ حبِ شیخ اور اتباع سنت • اہل اللہ کو ایک نظر دیکھ لینا بھی کافی ہے۔ وجبت محبتی الخ • اہل اللہ کے پاس بیٹھنے سے اللہ ملتے ہیں، رحمتِ خاصہ کا نزول اہل اللہ پر ہوتا ہے۔

• علم پر ناز نہ ہو! شیطان عالم بھی تھا۔ عابد بھی تھا، عارف بھی ،لیکن نفس نے اس کو گمراہ کیا۔ لہذا نفس کی بری باتوں کی مخالفت کی جائے۔ ایک بزرگ کا واقعہ وہ تنہائی میں کہہ رہے تھے نہ میں تیرا بندہ ، نہ تو میرا خدا۔ حقیقت کیا تھی؟

• وہ ذرا سی بات جو حاصل ہے تصوف کا۔ حضرت حکیم الامت ؒ کا ملفوظ۔

• درد بھری دعا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries