سفرپاکستان  ۲۵ مئی  ۲۰۲۳ءعشاء  :اکابرین کے راستے سے جو بھی ہٹا  وہ گمراہی میں پڑ جاتا ہے !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے  بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:06) اللہ کی رضا پر مرنے اور جینے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے!

02:33) حضرت خواجہ صاحب کا شعر؎ بہت گو ولولے دل کو ہمیں مجبور کرتے ہیں۔۔

04:15) خدا کی قسم یہ شاعر ی نہیں ہے، یہ دل کی باتیں ہیں! اس دیوانے کی باتوں میں اللہ تعالیٰ کی خوشی محسوس ہوتی ہے,! اللہ تعالیٰ ایسی زندگی ہمیں عطا فرمائے

05:03) اللہ کے دیوانے کو ہر ایک نہیں پہنچان سکتا۔ اللہ والوں کی

05:30) قبرستان کی زیارت کرنا ولی اللہ بننے کا نسخہ نہیں ہے ! ثواب تو مل جائے گا ، ان کے انوار کی عکاسی ہوتی ہے,! اہل اللہ کی قبور کی زیارت کی وجہ سے قلب میں انوار آتے ہیں لیکن گناہ سے اس کو ضائع نہیں کرنا۔۔لیکن ولی اللہ بننے کا راستہ یہی ہے کہ گناہوں کے تقاضے کا مقابلہ کرکے گناہ سے بچے!

07:21) ہمیشہ آدمی عبادات نہیں کرسکتا! مدینہ منورہ کے دکانوں میں صحابہ کرام ؓ بیٹھتے تھے، کاروبار کرتے تھے لیکن جہاں بھی ہیں لیکن اللہ کو راضی کیے ہوئے ہیں! ہر وقت خدا کی قسم اللہ ہی اللہ ہے!

08:50) اہل اللہ گویا دنیا میں رہتے ہی نہیں ہیں! خدا کی قسم دنیا دار نہیں بننا ہے!بس اللہ تعالیٰ کی مرضیات پر سوجان سے فدا رہے! تیرے یاد ہے میری زندگی ،تیرا بھولنا میرے موت ہے!

11:08) اللہ کے راستے میں آگے بڑھو! کہیں ٹھہرنا نہیں ہے! جہاں تک پہنچے اور بھی آگے چلو! قرب کی کس منازل پر فائز تھے آگے کے مناظر دیکھ کر استغفار کرتے ہیں۔۔۔۔

13:44) اولیاء اللہ کو خاموش بھی دیکھوتو یہ نہ سمجھو کہ بیکار بیٹھے ہیں وہ اللہ کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں! خدا کی قسم مولانا رومی کا کلام میں نور ہی نور بھرا ہے۔ تین کتابیں البیلی ہیں۔ (۱) قرآن شریف (۲) بخاری شریف (۳) مثنوی شریف

14:47) مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کا گریہ کے ساتھ تذکرہ اللہ تعالیٰ اکابر کے انوار و برکات سے مالا مال فرمائے!

15:08) نعرہ ذکر اللہ عرش تک پہنچتا رہتا ہے۔۔۔۔

17:50) تو نے جہاں بدل دیا آکے میری نگاہ میں!

18:08) جب وہ جس کے دل میں آئے ہیں۔۔اپنا عالم الگ سجائے ہیں!خواہشات پر عمل کرنے سے خدا نہیں ملتا خدا کی قسم خواہشات کو دفن کرنے سے اللہ ملتا ہے۔

18:58) ذکر اللہ کی شان!ذکر اہتمام کی وجہ ! ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے!اگر تم نے اللہ کا نام لیا کہ سمجھ لو انہوں نے خود تمہیں توفیق دی ہے!

21:49) توبہ کرنے سے آدمی پاک و صاف ہوجاتا ہے! بندہ اگر دل سے شرمندہ ہوجاتا ہے ، ندامت ! توبہ اس کو کہتے ہیں گناہوں سے الگ ہوجاتا

23:12) ندامت طبعی اور ندامت شرعی یعنی ندامت عقلی ہے! عفلاً اگر شرمندہ ہے تو اتنا کافی ہے ندامت کے لیے ، اس سے آگے بڑھ کر طبعاً بھی ہوجائے تو اچھا لیکن ضروری نہیں!

24:13) خوب خوب خوب سن لو! جتنی طاقت دی ہے اتنا ہی تم پر فرض ہے!

25:22) خدا کی قسم دین بہت پیارا ہے! دین خدا کی قسم دین ہی دین ہے!

26:42) نادم بندے کی محبوبیت!

27:47) اکابر کی باتوں کو ویسا ہی سنانا چاہیے! کیونکہ اہل اللہ کا بیان الہام ہوتا ہے!

28:49) عارفین اور ربانین کے کلام میں اِدھر اُدھر

29:07) ساری زمین گناہوں سے بھرجاوے تو توبہ سب کو مٹادیتی ہے جیسے بارود تھوڑی سی ہوتی ہے لیکن بڑے بڑے اس سے اُڑ جاتے ہیں!

30:37) ابلیس کی گمراہی کا دعویٰ ۔۔۔ حق تعالیٰ کےکرم کا جواب جب تک میرے بندے مجھ سے معافی مانگتے رہیں گے میں ان کو معاف کرتے رہیں گے!

32:27) اللہ سے نیک گمان رکھنا ضروری ہے! مسلمانوں کے ساتھ اچھا گمان رکھنا چاہیے

35:49) گناہ ہوگیا بندہ اپنے کو ذلیل سمجھتا ہے تو دل میں قلب کی ندامت اللہ کو بہت محبوب ہے! نادم گنہگاروں کی شانِ محبوبیت!

40:09) منکرین پر نصیحت کریں لیکن حکمت اور نرمی کے ساتھ!۔۔ آپ ﷺ کی نرمی اور رحمت !

44:10) بعض لوگوں کو وسوسہ دل میں آتا کہ میں گناہ گار ہوں کیسے معافی مانگو! مجھ سے دوبارہ گناہ ہوگا! اس کی فکر نہ کرو! بس ابھی توبہ کرو اور ساتھ یہ ادارہ کرو !اگر غلطی ہوگئی ہم دوبارہ معافی مانگیں گے!

46:11) نادم گنا ر گار کی کتنی قدر ہے اللہ کے ہاں! ان کے آنسوؤں کو بڑی قیمت ہے!۔۔گناہ ہی گناہ ہیں میرے پاس ۔۔بس آپ معاف فرمادیجیے!۔۔۔توبہ کی بر کت گناہ کے گواہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔۔

48:18) اللہ تعالیٰ نے ہمیں درواغہ نہیں بنایا! اس طرح سے تقریر کرنا ٹھیک نہیں ہے! حدیث پاک میں آپ ﷺ کی رحمت کی مثال ۔ تم لوگ آگ اور جہنم کی طرف بھاگتے ہیں او رمیں تمہیں پکڑ پکڑ کے روکتا ہے، آپ ﷺ کی آواز محبت پر ہمیں لبیک کہنے کی توفیق عطا فرمائے!!

50:45) ناشکری اور نافرمانوں کی زندگی جانوروں سے بھی بدتر ہے ، اصل زندگی وہ ہے جو اللہ کے انوار اور تجلیات کے ساتھ ہوں!

51:40) نمود جلوہ غم سے ۔۔۔ کہ پہنچانی ہوئی پہنچانی نہیں ہوجاتی !۔۔ حضرت پھولپور ی رحمۃ اللہ علیہ کا استغفراق کا واقعہ ۔۔ اپنا نام بھول گئے، ۔۔۔ اس بھری محفل میں تو نے مجھ کو تنہا کردیا!۔۔۔اہل توحید کی ایسی شان ہوتی ہے

53:40) اللہ تعالیٰ ہمیں دردِ نسبت ، دردِ مستقل عطا فرمادے! شکر ہے دردِ دل مستقل انسان کا کا دل اسی کو کہتے ہیں! اہل دل وہ ہوتے ہیں جو دل کے مالک پر اپنا دل فدا کرتے رہتے ہیں وسوس کو اللہ کا ذکر بنانے پر ایک حدیث کا تذکرہ اور بیان

55:10) اللہ ہماری زندگیوں کو اہل اللہ جیسے زندگی بنادے!

55:48) تجھی کو ہاں جلوہ فرما نہ دیکھا۔۔۔

56:05) سب ہوں حجاب برطرف ۔۔دیکھوں تجھی کو ہرطرف ۔

57:31) اگر صحیح طریقے سے توحید موجود ہوں تو حجابات سب ختم ہیں! سب ہمت کریں کہ ہم گناہ نہیں کریں گے! اور اگر غلطی ہوجائے تو جلدی سے توبہ کرکے دو رکعت نماز پڑھ لوں! تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور معاف فرمادیں گے!اگر بار بار موقع ملنے پر گناہ نہ کرے تو پھر وہ بہار بھی واپس آئے گی!

59:58) مایوس ہرگز نہیں ہونا چاہیے!! اللہ کے راستے میں مایوس حرام ہے! خدا کی قسم اللہ کادین بہت پیارا ہے!ْْکیا کریں گے اللہ تمہیں عذاب دے کر ! اگر تم ایمان لے آئے اور شکر گذار بندے بن گئے تو ہم تمہیں معاف کردیں گے!

01:01:39) آپ ﷺ نے فرمایا جب بھی مانگوں اس کے ساتھ عافیت ضرور مانگنا چاہیے! کسی بھی دعا میں

01:02:12) اللہ کے خاص لوگ وہ ہیں جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں,۔۔۔ نفس کی خواہشات کے خلاف اللہ کی خوشی پر زندگی گذارنا!

01:03:16) صرف اللہ کے پسندیدہ رنگ پر فدا ہوجائےْ

01:03:55) دعا کا اہتمام کیا کریں! حضرت تھانوی فرماتے تھے کہ لوگ تعویذات مانگتے ہیں لیکن دعا سے بڑھ کر کوئی بات نہیں ہے! سکون قلب حاصل ہونے کےلیے دعا کی عجیب تاثیر ہے! قبولیت ِ دعا کی مختلف صورتیں ۔۔ دعا کی برکت سے عظیم الشان قرب عطا ہوتا ہے۔

01:05:50) کفار کی بھی دعائیں قبول ہوجاتی ہیں تو اے مسلمانوں تم کیوں نہیں مانگتےَ!

01:06:48) نعرہ استغفار اللہ کو بہت پسند آتا ہے۔۔۔ استغفار جب کفار کےلیے مفید ہے تو مومنین کےلیے کیوں نہ مفید ہوگی!

01:07:42) اکابر دین کے راستے سے جو بھی ہٹا وہ گمراہی میں پڑھ جاتا ہے۔ البرکۃ مع اکابرکم دین کی تمام بھلائیاں اکابر دین کے راستے میں ہیں!جو بالکل میرے ہیں ان کی اتباع کرنا۔۔ اکابر دین کی اتباع کواللہ تعالیٰ نے واجب قرار دیا ہے!

01:10:14) اکابر دین کی عظمت اور ادب کو اللہ سے مانگیں ! اسی کو صراط مستقیم کہتے ہیں! منعم علیھم کو اللہ تعالیٰ صراط مستقیم فرمایا ہے!

01:11:29) دعاؤں میں الحاح کرنے والوں کو محبوب بنالیتے ہیں! مولانا ابرار الحق صاحب کا ملفوظ۔ بھکاری بار بار مانگتا ہے ، دروازہ چھوڑتا ہی نہیں! بس اللہ سے مانگتے رہو مانگتے رہو! کھولیں یا وہ کھولیں در اس پر کیوں تری نظر!

01:12:53) دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries