سفرپاکستان  ۲۶ مئی  ۲۰۲۳ءجمعہ بیان :سب سے بڑی کرامت گناہوں سے بچنا ہے !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

جو اللہ کو ناراض نہیں کرتا اللہ تعالی اُس کے کاموں میں آسانی پیدا فرمادیتے ہیں۔۔

بندے کا کام ہے اللہ کو راضی کرنا اور اللہ تعالی کی ناراضگی سے ڈرنا۔۔۔

اللہ کے ساتھ تعلق خاص پیدا کرنا اگر ہوگیا تو پھر بندہ اللہ کا ہی ہوکر رہ جاتا ہے مالک کو ہمیشہ خوش کرنے کی فکر ہوتی ہے۔۔

پھرتا ہوں دِل میں یار کو مہماں کئے ہُوئے رُوئے زمیں کو کُوچۂ جاناں کئے ہُوئے۔

اللہ تعالیٰ کا قرب ہر وقت مَست رکھتا ہے۔ ولایت اور نسبت خاصہ کی علامت کیا ہے؟ سب سے بڑی کرامت گناہوں سے بچنا ہے۔۔

کرامت سے بڑھ کر استقامت ہے۔۔

کونو مع الصدقین کی ایک تفسیر ای خالطوھم لتکو مثلھم ۔۔

اطاعت کی توفیق ہوجائے ،غفلت من اللہ جاتی رہے یہ ہے اصل ۔۔

مجنوں لیلی کا ذکر ۔۔ مجنوں دریا کے کنارے ریت پر لیلیٰ لیلیٰ لکھ رہا تھا۔ کسی نے پوچھا کہ لیلیٰ کا نام کیوں لکھتے ہو؟ تو اس نے کہا کہ جب دیکھنے کو نہیں ملتی تو اس کا نام لکھ کر اپنے دل کو تسلی دیتا ہوں۔ گفت مشق نام لیلیٰ می کنم خاطر خود را تسلی می دھم بادشاہ نے لیلی کو بلایا کہ مجنوں جان دے رہا ہے تو دیکھے کیسی ہے تو جب آئی تو دیکھا اور کہا تجھ میں تو کوئی ایسی بات نہیں تو مجنوں کیوں مررہا ہے تجھ پر دوسری حسین لڑکیوں سے تو توُ زیادہ خوبصورت نہیں ہے تو لیلیٰ نے بادشاہ کو ڈانٹا اے بغداد کے بادشاہ! خاموش رہ اس لیے کہ تو مجنوں نہیں ہے؎ دیدۂ مجنوں اگر بودے ترا ہر دو عالم بے خطر بودے ترا اگر مجنوں کی آنکھ تجھ کو نصیب ہوتی تو تیری نظر میں دونوں جہان بے قدر ہوجاتے اللہ تعالی نے اپنے پاس آنے کا طریقہ بھی بتادیا کہ ہمارے پاس آنا تو قلبِ سلیم لیتے آنا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries