سفرپاکستان  ۲۷ مئی  ۲۰۲۳ءعشاء  :نفل عبادات کی اہمیت اور فضیلت !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:00) عارف باللہ شیخ المشائخ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم کا مئی 2023 کے سفر کا یہ آخری بیان ہے اس کے بعد تقریبا رات تین بجے واپسی کی فلائٹ ہے صبح چھ بجے کی کراچی ائیر پورٹ سےروانگی ہے

04:28) بیان سے پہلے حضرت مولانا مفتی عبدالمنان صاحب دامت برکاتہم استاد محترم دارالعلوم کراچی نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار سنائے۔۔

06:27) بیان کا آغاز ہوا۔۔

06:38) دعا ..تمام ذریات کے لیے دعا اللہ تعالی اپنا بنالیں ،عافیت دارین عطاء فرمائیں۔

07:02) اللہ تعالی کا مطیع و فرمانبردار بن کر جینا ہے اللہ تعالی کو خوش کرکے جینا ہے اللہ تعالی کے قرُب و انوار کے قریب رہ کر جینا ہے ایک پیاس ہو اللہ کی محبت کا نشہ ہو ۔۔

07:54) تیری یاد ہے میری زندگی تیرا بھولنا میری موت ہے۔۔

08:55) خیر اور شر کو اللہ تعالی نے کیوں رکھا کہ اللہ تعالی دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ خیر کرکے میرا بن کر رہنا چاہتا ہے یا شر کرکے مجھ سے دور ہونا چاہتا ہے۔۔

10:11) اللہ تعالی کی محبت کا نشہ عجیب نشہ ہے۔۔

12:20) ہمیشہ قلب مشغول محبت رہے ہمیشہ قلب مشغول رب ہو ۔۔

12:40) زبان سے بھی استغفار کرے اور روح سے بھی استغفار کرے۔۔

14:28) ہمیشہ اللہ تعالی کو خوش کرنا ۔۔

15:07) اللہ تعالی ہمیں معرفت عطاء فرمادیں۔۔

15:29) جب اللہ دل میں آتا ہے تو بندے کا سب رنگ دھنگ بدل جاتا ہے وہ الگ ہی نظر آتا ہے محسوس ہوتا ہے کہ اللہ اس کے دل میں ہے پھر اُس کے اند فرعونیت نظر نہیں آتی ۔۔

16:57) دو ہی چیزیں ہیں۔ ایک ولی اللہ اور ایک ولی الشیطان تو کوئی چاہے گا کہ کوئی چاہے کہ میں شیطان کا دوست بنوں چاہے جتنا بڑا گناہ گار ہو وہ بھی یہی چاہتا ہے کہ میں گناہ چھوڑ دوں اور اللہ کا دوست بن جاووں۔۔

17:51) اللہ تعالی سے تعلق پیدا کرلیں پھر اللہ کی دوستی آسان نہیں بلکہ مزیدار ہوجاتی ہے۔۔

19:19) مولانا جلال الدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خود اُڑنے کی کوشش نہیں کرنا بلکہ کسی اللہ والے سے اپنے آپ کو باندھ لیں پھر اڑے اور دیکھیں

20:18) اتقو اللہ تو کرو لیکن کونو مع الصدقین کے ساتھ ۔۔

21:15) ایک مضمون درس عبرت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا کہ علم حاصل ہوگیا تو اُس پر کبھی فخر نہ ہو ۔۔

21:57) عاشق کا کام ہے محبوب پر فدا ہوجانا دیوانہ اور عاشق اسی کو کہتے ہیں شیطان کیوں مردود ہوا عبادت گذار بہت لیکن اللہ تعالی کے حکم سے انکار کردیا بلکہ سجدہ کرنے سے منع کردیا ۔۔

22:48) اللہ تعالی کا جو دوست ہو اُس کے ساتھ دوستی پیدا کرلیں۔۔

23:11) جس نے کسی ولی کو دیکھا تو گویا اُ س نے اللہ تعالی کو پا لیا..اللہ والوں کو دیکھنا اللہ کو دیکھنا ہے۔اللہ والوں کو دیکھنا گویا اللہ کو دیکھنا ہے اور اللہ والوں کی خدمت کرنا گویا اللہ کی خدمت کرنا ہے۔ گویا کا لفظ یاد رکھنا ہے کہ گویا اللہ کو دیکھ لیا اللہ کو پا گیا۔۔

24:15) کسی نیک کامل س اور ولی کامل سے تعلق کرلیا تو سمجھ لو کہ پھل لگ گیا۔۔

25:12) تو دل میں تو آتا ہے مگر سمجھ نہیں آتا میں جان گیا تیری پہچان ہے۔

26:47) ہمہ تن ہستی خوابیدہ میری جاگ اُٹھی ہر بُنِ منہ سے مرے اس نے پکارا مجھ کو مرے بال بال سے مرا اﷲ مجھ کو پکار رہا ہے۔

27:27) شقاوت کا تبدیل ہونا دو طرح کی شقاوت ہے اس لیے دعا سکھائی گئی کیونکہ گناہوں اور معصیت سے بھی شقاوت پیدا ہوجاتی ہے۔۔ اللھم ارحمنی بترک المعاصی ولا تشقنی بمعصیتک اے اﷲ! ہم پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجائے۔ اے اﷲ وہ رحمت دے دے ہم کو جس سے ہم گناہ چھوڑ دیں آپ کو ناراض کرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے۔’’وَلاَ تُشْقِنیْ بِمَعْصِیَتِکَ‘‘ اور اپنی نافرمانی سے مجھ کو بد نصیب اور بدبخت نہ بنائیے۔

28:28) بندوں میں بھی دو قسمیں ہیں ایک سعید اور ایک شقی ۔۔ وَاَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْْجَنَّۃِ..سَعِیْدٌ (نیک بخت) فأما الذین شقوا ففی النارتو جو بدبخت ہوں گے وہ تو دوزخ میں ہوں گے

30:10) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کا جذب کا واقعہ بیان فرمایا۔۔ سن لے اے دوست جب ایام بھلے آتے ہیں گھاٹ ملنے کی وہ آپ ہی بتلاتے ہیں۔۔

31:46) اللہ والے لوگوں کے مزاج شناش بھی ہوتے ہیں اُن کو پتا ہوجاتا ہے کہ کس کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے کسی کی غلطی پر اُس کو کچھ نہیں کہا اور کسی کی چھوٹی غلطی پر اُس کو بہت ڈانٹ دیا اور نکال دیا۔۔

39:37) اکابر دین کا مطالعہ کرنا انتہائی ضرور ی ہے۔۔

40:35) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کا واقعہ مکمل فرمایا۔۔

42:47) اہل اللہ کے ساتھ نیک گمان ضروری ہے اور تمام مسلمانوں کے ساتھ جب حُسنِ ظن رکھنا ضروری ہے تو پھر اللہ والوں کے ساتھ تو نیک گمان رکھنا بہت ضروری ہے۔

43:32) اللہ تعالی کے بندوں میں ایسے عشاق ہوتے ہیں کہ لوگ اُن کی قدر نہیں کرتے۔۔

44:44) بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ بال بھی بکھرے ہوئے ہیں اور کپڑے بھی عمدہ نہیں ہے لیکن اللہ تعالی کے ہاں ایسے مقبو ل ہوتے ہیں

45:20) اللّٰہ تعالی نے تین چیزیں تین چیزوں میں مخفی رکھی ہیں. اول اپنی رضامندی کو اطاعت میں دوسرا گناہ کا کام کرتا ہے تو اللہ تعالی ناراض ہوجاتے ہیں نہ کوئی غیر آجائے یا کوئی پاس آجائے۔ نہ کوئی راہ پا جائے نہ کوئی غیر آجائے حریم دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا

48:09) ندامت کیا ہے ؟

48:49) اللہ والوں سے جب کوئی غلطی سرزد ہوجاتی ہے تو اللہ والوں کو پتا چل جاتا ہے یا تو دل مین کدورت آجاتی ہے یا کبھی قرآئن سے پتا چل جاتا ہے پھر اللہ والے بہت زیادہ نادم ہوکر دعا کرکے اللہ تعالی سے معافی مانگتے ہیں۔۔

50:46) اللّٰہ تعالی نے تین چیزیں تین چیزوں میں مخفی رکھی ہیں۔۔ تیسرا کیا؟ کہ اللہ اپنے بندوں کو لوگوں میں چھپادیتے ہیں

54:35) اللہ تعالی ہم سب اللہ کے عاشقوں کے ساتھ اچھا گمان رکھنے کی توفیق عنایت فرمائیں۔۔

57:20) جب اللہ کا خوف آیا توبہ کرلی اور حضرت حکیم الامت سے جاملا، دُعا کرائی کہ حضرت دعا کردیجئے کہ شراب چھوڑدوں، حج کر آئوں اور ڈاڑھی رکھ لوں، ڈاڑھی ایک مشت پوری رکھ لی، شراب چھوڑ دی۔ ڈاکٹروں کے بورڈ نے کہا کہ شراب نہ پی تو مرجائو گے۔ کہا کہ مر تو جائوں گا لیکن اگر شراب پیتا رہا تو کب تک زندہ رہوں گا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ دو چار سال اور گاڑی چل جائے گی، فرمایا کہ اللہ کے غضب کے ساتھ جینے سے بہتر ہے کہ جگر اسی وقت شراب چھوڑنے سے مرجائے کیونکہ اس وقت اللہ کی رحمت کے سائے میں جگر کی موت ہوگی اور اگر پیتا ہوا مروں گا تو اللہ کے غضب کے ساتھ موت آئے گی۔ اس سے بہتر ہے کہ میں ابھی مرجائوں۔ پھر اللہ کی رحمت سے جگر صاحب خوب جئے اور خوب اچھی صحت بھی ہوگئی اور سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھ لی۔۔۔

01:00:32) جگر مرادآبادی کیسے شرابی تھے لیکن اللہ والو ں ے پاس جاکر کیسے سعید بن گئے اس لیے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت اور معرفت عطا فرمادی وہ سب گناہ چھوڑ دیتے ہیں۔ اب ہے روزِ حساب کا دھڑکا پینے کو تو بے حساب پی لی

01:01:07) اللہ والوں کو ستانے پر اللہ تعالی کا اعلان جنگ ہے۔۔ حدیثِ قدسی ہے کہ جومیرے ولی کو ستائے اللہ تعالی کا اُس سے اعلان جنگ ہے۔۔

01:03:12) نہیں ہوں کسی کا تو کیوں ہوں کسی کا انہیں کا انہیں کا ہوا جارہا ہوں

01:04:29) گناہوں کو چھوڑنا ہے گناہوں کے ساتھ اللہ کی دوستی نہیں ہوسکتی۔۔ کونو مع الصدقین کرلیں تو یہ راستہ آسان ہوجائے گا۔۔۔

01:05:00) بعض لوگ اکابرِ دین سے فرار اختیار کرنا چاہتےہیں تو خدا کی قسم یہ راستہ گمراہی کا ہے ۔۔

01:06:32) حضور ﷺ نے کیا فرمایا مفہوم حدیث من أکل طیبا، وعمل فی سنۃ، وأمن الناس بوائقہ دخل الجنۃ.۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے پاکیزہ کھایا، اور سنت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوئے، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔‘‘

01:08:08) اللہ کے عشاق کو نوافل سے بھی ایک عشق ہوتا ہے۔۔ اس لیے اللہ والے اکثر تہجد گذار ہوتے ہیں اگر چہ فرض واجب نہیں نفل ہے اس لیے آج کل اگر کمزوری ہے صبح نہیں اٹھ سکتے تو عشاء کے وتر کے ساتھ دو نفل پڑھ لیں تو تہجد گذاروں میں شمار ہوجائے گا۔۔

01:09:43) پہلےچار مجاہدات تھے: (۱) قلت کلام ، کم بولنا، نہ گناہ والی بات ، فضول گوئی نہ کرنا (۲) قلت المنام (۳) قلت منام (۴) ملنا جلنا کم ہو۔ اب کیا باقی ہے۔۔قلتِ کلام ۔۔۔ قلت اختلاط اور لوگوں سے اختلاط زیادہ نہ ہو اور قلت کلام زیادہ الٹی سیدھی بکواس نہ کریں۔۔ اس زمانے میں قلت طعام اور قلت منام منع ہے خوب کھاو اور نیند بھی پور ی کرو لیکن پھر اس نفس سے کام بھی خوب لیں۔۔

01:11:36) اشراق بھی پڑھنا چاہیے۔۔

01:13:00) بہر حال تہجد کی بھی عادت ڈالنی چاہیے۔۔اور تہجد کا پڑھنا بھی آسان ہے اور تہجد کا آخری وقت سب سے آخری پہر ہے افضل ہے۔۔

01:15:22) اوابین کی فضیلت ۔۔مغرب کے بعد سنت کے ساتھ بھی دو رکعت پڑھ لیں تو فضیلت حاصل ہوجائے گی۔۔

01:17:06) نفل عبادت کی اہمیت نوافل کو نہیں چھوڑنا چاہیے اور پڑھ کر دیکھیں کہ پھر کیسا دل خوش ہوگا ۔۔

01:18:25) سب سے شیریں عبادت نماز ہے پڑھ کر تو دیکھیں۔۔

01:19:03) حضور ﷺ نے فرمایا ''جُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِیْ فِی الصَّلٰوۃِ یعنی میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ کامیابی کے گر - نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔۔

01:19:41) ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے۔ کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے... آخرت کی فکر کرنی ہے آخر موت ہے ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے ہو رہی ہے

01:20:14) مشغلہ محبت الہیہ ،مشغلہ عشقِ الہیہ

01:21:16) محبت کا مقتضی کیا ہے؟

01:23:25) اتقو اللہ وکونو مع الصدقین ۔۔

01:26:23) آخر میں ایک اہم ملفوظ کمالات اشرفیہ سے کہ اللہ تعالی تک پہنچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اخلاق رذیلہ جاتے رہیں معاصی چھوٹ جائے اور طاعت کی توفیق ہوجائے غفلت من اللہ جاتی رہے اورتوجہ الی اللہ پیدا ہوجاوے۔۔

01:28:01) صاف ستھرا رہنا اور کپڑوں کو بھی اور جسم کو بھی صاف ستھرا رکھا جب گھر کے آس پاس کو صاف ستھرا رکھنے کا حکم ہے تو پھر گھر کے اند ر کو کتنا رکھنا ہوگا۔۔یہ مضمون حدیث پاک میں موجود ہے۔۔

01:29:43) آخر میں دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries