سفرپاکستان  ۲۴   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    :حلم بہت ہی عظیم الشان اخلاق  ہے         !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

02:27) بیان کا آغاز ہوا۔۔

03:23) حسب معمول بیان سے پہلے دعا فرمائی

03:43) ایمان جب دل میں آتا ہے تو انسان کا دل اللہ کے لیے بے چین ہوجاتا ہے

04:26) جہاں بھی رہے اللہ تعالی کی محبت میں بے چین رہیں۔۔

06:16) عشق من پیدا و دلبر ناپدید ہمارا عشق ظاہر ہے اور ہمارا محبوب پوشیدہ ہے۔

07:12) در دو عالم ایں چنیں دلبر کہ دید دونوں عالم میں ایسا کوئی محبوب دکھائو کہ جس کو دیکھے بغیر اس پر سر برس رہے ہوں اور جہاں وہ پائوں رکھتا ہو وہاں سر برستے ہوں۔

09:49) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا محبت بھرا تذکرہ۔۔

14:25) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حقیقت شیخ تجلیات حق ہیں اور بعض لوگوں کے اشکال کا جواب۔۔

17:25) دین کی خدمت کی جس کو توفیق ہوئی ہے وہ لوگوں کا بہت خیال رکھیں اکرام کا بہت خیال رکھیں کسی کی بھی تذلیل نہ ہو۔۔

25:38) حلم بہت ہی عظیم الشان اخلاق ہیں یہ جس میں جمع ہوجائے تو سب کمالات اس کے اندر آجاتے ہیں۔۔

27:02) ہر مسلمان پر علم دین کی طلب فرض ہے کیا مطلب کہ اتنا علم تو ہو کہ حلال و حرام کی تمیز ہوجائے۔۔

29:29) علم کا تعلق تمام شعبوں کے ساتھ ہے۔۔

30:44) ہمیں انسان بننا چاہیے انسان کی طرح ہمیں جینا چاہیے یہ کون سی انسانیت ہے کہ رات دن لوگوں کو ذلیل کررہے ہیں ستا رہے ہیں

31:34) اسلامی زندگی یہی ہے کہ زبان اور ہاتھ سے کسی کو نہیں ستائے۔۔

34:59) ’’واصبر نفسک مع الذین یدعون ربہم بالغداۃ والعشی یریدون وجہہ‘‘ جو بندے میرے عاشق ہیں اور مجھے یاد کررہے ہیں آپ ان کے پاس جاکر بیٹھیے تاکہ آپ کی صحبت کے صدقے میں انہیں نسبت قویہ عطا کردوں

37:21) اللہ کے عاشقوں سے محبت کرنا اور ساتھ رہنا یہ بہت اونچا عمل ہے۔۔

40:06) اللہ والوں کی اولاد کا بہت زیادہ خیال اور ادب رکھنا ہے۔۔

41:59) ‏اللَّهُمَّ أَغْنِنِا بِالعِلْمِ علم کے دو معنی ہیں۔۔

45:34) توفیق کا معنی بیان فرمایا۔۔ برائی کے راستے کو بند کردینا اور اچھائی کے راستے کو کھول دینا یہ اصل توفیق کا معنی ہے۔۔

01:11:16) عافیت بہت بڑی نعمت ہے۔۔

01:12:45) خرّم آں روز کزیں منزلِ ویراں بروم راحتِ جاں طلبم و از پئے جاناں بروم آج وہ مبارک دن ہے کہ میں ویرانۂ دنیا سے اپنے مولیٰ کے پاس جارہا ہوں ۔

01:17:08) اور زمانہ سے مت ڈرو فرماتے ہیں ہم کو مٹاسکے یہ زمانہ میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانہ سے ہم نہیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries