سفرپاکستان  ۲۵   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    :عبدیت اور فنائیت کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے          !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

01:36) بیان کا آغاز ہوا۔۔

03:04) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں اور اپنا بنالیں اور اولیاء صدقین کاملین میں ہم سب کو شامل فرمالیں۔۔حسب معمول پہلے دعا فرمائی۔۔

03:32) اے ایمان والوں تم سب اللہ تعالی سے توبہ کرلو رجوع کرلو تو ضرور تم کامیاب ہوجاو گے۔۔یہ قرآن پاک نے فرمایا۔۔

04:08) معلوم ہوا کہ توبہ کے راستے سے میں اللہ تعالی کا محبوب ہوتا ہت اور کامیاب ہوتا ہے۔۔

05:19) دنیا میں آنے کا فائدہ کیا ہے جب اپنی حیات کو اللہ تعالی پر فدا نہیں کیا۔۔

06:13) اولیاء اللہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔۔

08:27) نگاہ ایمانی اور نگاہ عشق الہی جس کو نصیب ہوگیا تو یہ بہت بڑی نعمت ہے ہر جگہ اللہ تعالی کا نور ہی نور پھر نظر آتا ہے۔۔

09:06) متقین بھی اللہ تعالی کے محبوب ہیں

09:40) شریف بندے کی شرافت کا تقاضا یہ ہے کہ جس کی نعمت کھائے تو اُس کو ناراض نہ کرے۔۔

10:08) ولقد كرمنا بني آدم اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی ہے

10:48) فہم دین راہ تقوی سے اور اہل اللہ کی صحبت سے عطاء ہوتا ہے۔۔

12:00) اہل اللہ کی صحبت میں بیٹھنے کا ادنی ترین فائدہ الخہ۔۔۔

13:31) صحبت اہل اللہ کا اہتمام بہت ضروری ہے۔۔

16:07) شیخ کامل بہت بڑی نعمت ہے اور اگر اللہ تعالی نے قیامت کے دن پوچھ لیا کہ ایسا کامل شیخ دیا تھا تو کیاقدر کی۔۔ جو خانقاہ میں تقوی نہیں سیکھتا تو وہ اپنی زندگی ضائع کرتا ہے، اپنے شیخ کی نعمت کو بھی ضائع کرتا ہے

17:02) اللہ والوں کی قدر کسی سے نہیں ہوسکتی لیکن اس کی فکر تو چاہیے اور عمل بھی۔۔ شیخ کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے، اس کی برکت ہوتی ہے

17:39) اللہ والوں کی صحبت میں جو بیٹھتے ہیں تو اُن کو توبہ کی بھی توفیق ہوتی ہے۔۔

22:48) توبہ سے متعلق عجیب مضامین بیان ہوئے۔۔

23:08) مومن کو چاہیے ہمیشہ اپنے آپ کو قصور وار سمجھیں تقوی کے ساتھ رہنا تو فرض عین ہے لیکن اپنے آپ کو متقی سمجھنا جائز نہیں ہے۔۔

23:55) ظاہری نعمتوں پر جب شکر ضروری ہے تو دینی باتوں میں شکر کتنا ضروری ہوگا۔۔

24:43) تمام اعضاء و جوارح مشغول شکر بن جائے ایسا شکر کرنا ہے اور شکر کی توفیق بھی شکر نعمت ہے اس پر بھی شکر کرنا۔۔

25:29) حضرت رابعہ بصریہ فرماتی تھی کہ ہمارا استغفار بھی محتاج استغفار ہے۔۔

26:51) حضور ﷺ بھی استغفار میں مشغول رہتے ہیں کبھی عبادت کبھی استغفار فرماتے تھے

28:28) جس نے اپنے آپ کو قابل سمجھا وہ ناکام ہوگیا اپنے آپ کو مٹانا چاہیے۔۔

29:08) سب سے اعلی مقام فناء کا مقام ہے لیکن حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ مُحَقِّقِین کی رائے یہ ہے کہ اس راستے مین فناء ہی فناء ہے۔۔ کچھ ہونا مرا ذلت و خواری کا سبب ہے یہ ہے امر اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں

30:54) پیغمبر علیہ الصلوٰۃ السلام عرض کرتے ہیںکہ اے اللہ! ہم آپ سے ایسی آنکھیں مانگتے ہیں جو ہطّالۃ ہوں..یعنی موسلادھار بارش

33:20) ہر نعمت اللہ تعالی کی عطاء ہے۔۔

34:32) خدا کی قسم جس کو عبدیت عطاء ہوگئی تو اُس کو قرب اعظم عطاء ہوجاتا ہے۔۔

34:57) ایمان کامل کا درجہ یہ ہے کہ نگاہوں میں اُس کے اللہ ہی اللہ ہو اور کچھ نہ ہو۔۔

37:05) مومن کی جب تعریف کی جاتی ہے تو اُس کا ایمان بڑھ جاتا ہے۔۔ اولیاء کاملین کی اگر تعریف ہوتی ہے تو خدا کی قسم اگر یہ اللہ کا ولی ہے تو اُس کی نظر اللہ پر ہوتی ہے کیونکہ اللہ والوں کی نظر میں ہوتا ہے کہ یہ تو اللہ تعالی کی عطیات کی تعریف ہے میری تعریف نہیں ہے۔۔

40:26) عبدیت اور فنائیت کی تعریف ۔۔

43:00) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا بہت اونچا مقام تھا

45:18) اپنے کسی عمل پر ناز نہ ہو اور نہ اپنے کسی عمل پر نظر ہو سب اللہ تعالی کی عطاء ہے۔۔

47:57) کیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے اپنا تخلص ’’آہ‘‘ رکھا تھا۔ تمہاری کیا حقیقت تھی میاں آہؔ یہ سب امداد کے لطف و کرم تھے حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے اپنے تمام علمی و عملی کمالات کی نسبت اپنے شیخ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی طرف کی،مطلب یہ کہ مجدد ِزمانہ،ڈیڑھ ہزار کتابوں کے مصنف، بڑے بڑے علماء کے شیخ نے اپنی نفی کر کے اپنے کمالات کو اپنے شیخ کی طرف منسوب کیا۔ یہی چیز انسان کو عجب و کبر سے اور اپنے کو بڑا سمجھنے سے محفوظ رکھتی ہے۔۔

54:14) حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ اور حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ کی کچھ واقعات۔۔

56:00) عبدیت اور فنائیت کی برکت سے اللہ تعالی ایسے علوم عطاء فرماتے ہیں حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمہ اللہ کی بھی یہی شان تھی اللہ تعالی نے فنائیت کی برکت سے عجیب شان عطاء فرمائی تھی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries