سفرپاکستان  ۲۶   دسمبر۲۰۲۳ءعشاء    :تعلق مع اللہ کا حصول اہل اللہ کی صحبت سےنصیب ہوتا ہے           !

قطب زماں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب مدظلہ کامسجد اختر سے    بیان  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان: شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

01:46) بیان کا آغاز ہوا۔۔خطبہ۔۔

03:46) جن کے سینے میں ایمان ہوتا ہے تو اُن کے دل میں اللہ تعالی کی حد درجے کی محبت آجاتی ہے۔۔

04:36) ایمان اصل میں اللہ تعالی کی محبت کا نام ہے۔۔

05:04) محبت بھی عظیم الشان نعمت ہے۔۔

06:23) شاہوں کے سروں میں تاج گراں سے درد سا اکثر رہتا ہے اور اہل صفا کے سینوں میں اک نور کا دریا بہتا ہے دل اللہ تعالی کے مشغول ہو اور جس کا ہوتا ہے تو اُن کا کام ہی یہی ہوتا کہ ہر وقت اللہ تعالی باتیں اور اللہ تعالی پر ہر وقت فدا ہوجانا۔۔

10:36) گر ببینی کرّوفرِ قُرب را جیفہ بینی بعد ازیں ایں شُرب را اورمولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم حق تعالیٰ کے قرب کی شان و شوکت دیکھ لو تو دنیائے فانی کی لذتیں تم کو مردار معلوم ہوں گی

11:15) محبت کیسے عطاء ہوتی ہے یہ محبت اللہ تعالی سے مانگے کہ اس محبت کی بھیگ ہمیں عنایت فرمادیں۔۔

19:14) اللہ کی محبت اور تعلق مع اللہ کے حصول کے لیے اہل اللہ کی محبت اور صحبت اختیار کرنا اور گناہوں کو چھوڑنا اور اسباب گناہ سے دوری بھی ہو اور شیخ نے جو ذکر بتایا اُس کو کسی وقت روز کرلینا الخہ۔۔۔

23:58) اللہ تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ راستہ۔۔

28:45) ’’الجلیس الصالح خیر من الوحدۃ‘‘ نیک ہم نشین تنہائی سے بہتر ہے۔ ’’والوحدۃ خیر من جلیس السوء‘‘ اور برے ساتھی سے تنہائی بہتر ہے صحبتِ صالح ترا صالح کند صحبتِ طالح ترا طالح کند نیک انسان کی صحبت تجھے بھی نیک بنادے گی اور بروں کی صحبت تجھے بھی بدکاربنادے گی۔

31:46) یک زمانہ صحبت با اولیا بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا پس اہل اﷲ کی صحبت اور ہمنشینی بڑی نعمت ہے ان کے پاس بیٹھنے سے حق تعالیٰ کا بہت قرب نصیب ہوتا ہے۔ .بہتر از لکھ سالہ طاعت بے ریا اﷲ والوں کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے

33:16) اسی لیے میرے شیخ حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ بار بار فرماتے تھے کہ مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا

35:05) زندگی کا مزہ اگر لینا چاہتے ہو تو اللہ کے عاشقوں میں کچھ دن جینا سیکھ لو مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یا رب ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا اللہ کے عاشقوں سے سیکھا ہے۔

39:27) من مکمل از کمالِ حاجیم من مجمل از جمالِ حاجیم میں اپنے حاجی کے کمال سے مکمل ہوں اور میں اپنے حاجی کے جمال سے مجمل ہوں۔ تو مکمل از کمالِ کیستی تو مجمل از جمالِ کیستی اے مولانا اشرف علی ! تو کس کے کمال سے مکمل ہوا ؟ میں اپنے حاجی کے کمال سے مکمل ہوں اور میں اپنے حاجی کے جمال سے مجمل ہوں۔

41:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ ہے کہ میں طلباء کرام کو نصیحت کرتا ہوں کہ نرا علم پر مغرور نہ ہو۔۔اس کی تشریح فرمائی۔۔ آناں کہ خاک را بنظر کیمیا کنند آیا بود کہ گوشۂ چشمے بما کنند اے میرے شیخ! آپ کی وہ نظر جو مٹی کو سونا کردیتی ہے، کیا ایسا ہوسکتا ہے۔۔۔

45:05) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اللہ والوں کا ادب کتنا تھا الخہ بہت ادب کی شان تھی اللہ والوں کا بہت ادب فرماتے تھے۔۔

47:11) نفس کی شرارت سے ہمیشہ ڈرنا چاہیے۔۔جو ڈرتا رہتا ہے تو اللہ تعالی کی طرف سے اُس کی حفاظت بھی ہوتی ہے۔۔

53:57) { اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ } اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتاہوں اور تیرے عاشقوں کی محبت مانگتا ہوں اور اس عمل کی محبت مانگتا ہوں جو آپ کی محبت کا باعث ہو۔ تین چیزوں کا ذکر ہے علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ اس میں تین چیزیں ہیں اﷲ والوں کی محبت درمیان میں مانگی ہے، اللہ کی محبت اور اعمالِ صالحہ کی محبت اِن دونوں محبتوں کے درمیان میں یہ جملہ رکھ دیا کہ اے اﷲ! میں آپ سے آپ کے عاشقوں کی محبت مانگتا ہوں، درمیان کا یہ جملہ دونوں محبتوں کے لیے رابطہ کا کام دے رہا ہے یعنی اس جملہ کا رابطہ اﷲ کی محبت سے بھی ہے اور ان اعمالِ صالحہ کی محبت سے بھی ہے جو اﷲ کی محبت کا سبب ہیں چنانچہ سید سلمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ اس حدیث سے ثابت ہوتاہے کہ روئے زمین پر اللہ تک پہنچنے کا اور اللہ تعالیٰ کی محبت سیکھنے کا راستہ اللہ کے عاشقوں سے محبت کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے

57:49) اہل اللہ کی صحبت کی برکت سے اعمال کی بھی دولت نصیب ہوجاتی ہے حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ کا واقعہ اس بات سے متعلق۔۔

01:01:11) قبض اور بسط کی کیفیت ہو تو کیا کرنا چاہیے۔۔تفصیل۔۔

01:05:23) اخلاص کی نعمت بھی اہل اللہ کی صحبت سے حاصل ہوتا ہے۔۔

01:08:19) رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت موت کا دھیان بھی لازم ہے کہ ہر آن رہے جو بشر آتا ہے دنیا میں یہ کہتی ہے قضا میں بھی پیچھے چلی آتی ہوں ذرا دھیان رہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries